اعظم گڑھ اور گونڈا میں فرقہ وارانہ جھڑپیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-05

اعظم گڑھ اور گونڈا میں فرقہ وارانہ جھڑپیں

اعظم گڑھ
پی ٹی آئی
اعظم گڑھ کے بروہ علاقہ میں ایک مذہبی جلوس کا راستہ تبدیل کرنے کے لئے پولیس کی کوشش کے بعد جھڑپ میں کم از کم15افراد زخمی ہوگئے ۔ مورتیوں کو وسرجن کے لئے ایک جلوس میں لے جایا جارہا تھا جب انتظامیہ نے مدافعت کی اور ایک فرقہ کی جانب سے جلوس کے راستہ پر اعتراض کے بعد کا راستہ ، موڑنے کی کوشش کی جب جلوس میں شامل افراد نے پرانے راستے پر ہی کاربند رہنے پر اصرار کیا ۔ پولیس نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج ، ہوائی فائرنگ اور آنسو گیاس شلس کا استعمال کیا ۔ ہجوم نے پولیس کی ایک گاڑھی اور ایک جیپ کو نذر آتش کردیا ۔ گونڈہ کے کوتوالی علاقہ میں ایک وسرجن جلوس کے دوران دو فرقوں کے درمیان جھڑپوں اور سنگباری میں پولیس ملازمین کے بشمول 12افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے صورتحال کو قابو میں کرنے کی کوشش میں ہلکا لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیاس کا استعمال کیا۔ پولیس نے بتایا کہ کہیں سے ایک چپل یاتریوں پر گر پڑی جو مورتیوں کے وسرجن کے لئے ایک کروسنگ پر جمع ہوئے تھے انہوں نے دوسرے فرقہ کے ارکان پر سنگباری کرتے ہوئے اس کا جواب دیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں