ہندوستان کو دنیا کا سب سے بڑا سرمایہ کاری مرکز بنانے پر غور - پرنب مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-17

ہندوستان کو دنیا کا سب سے بڑا سرمایہ کاری مرکز بنانے پر غور - پرنب مکرجی

ہنسنیکی
پی ٹی آئی
سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی پرزور اپیل کرتے ہوئے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ حکومت کے سرمایہ کاردوست ماحول اور تحدیدات میں کمی کے باعث ہندوستان سال2014-16راست بیرونی سرمایہ کاری کا چوتھا بڑا پرکشش مرکز ہے ۔ فن پرو میں یہاں کاروباری اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی بڑی معیشت بن کر ابھر رہا ہے ۔ ہماری معیشت کی لچکداری اس حقیقت سے واضح ہے کہ ہندوستانی معیشت کی نمو2014-15کے پہلے سہ ماہی کے دوران5-7فیصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہے ہماری معیشت کے فروغ اور بہتر کارکردگی کے نتیجہ میں ہندوستان میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ ہماری اوسط شرح فروغ7.6فیصد سالانہ ہے ۔ اگرچیکہ خام گھریلو پیداوار کی شرح گزشتہ دو برسوں میں5فیصد سے کم اور قدرے انحطاط پذیر رہی مگر یہ شرح چین کو چھوڑ کر دیگر معیشتوں سے اعلی ترین ہے ۔ مکرجی نے کہا کہ اب مثبت اشارے موصول ہورہے ہیں ۔ جن سے بازیابی کی توقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر شعبہ کے احیاء اور میکرواکنامک بنیادی امور کے استحکام کے ذریعہ سرمایہ کاروں میں دلچسپی بڑھ رہی ہے ۔ ان اقدامات سے ایک مرتبہ پھر ہندوستانی معیشت کی شرح نمو7تا8فیصد ہوجائے گی ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ خارجی شعبہ نے شرح تبادلہ کو مستحکم کیا ہے ۔ مستحکم اقدامات کے نتیجہ میں مالیاتی موقف میں بہتری پیدا ہوئی ہے ۔ قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ۔ تیاری شعبہ بھی بازیابی مرحلہ کو ظاہر کررہا ہے ۔ گزشتہ سال غذائی اجناس کی پیداوار ریکارڈ سطح تک پہنچے گی۔ زرعی شعبہ کا فروغ2013-14کے دوران4.7فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری راست بیرونی سرمایہ کاری پالیسی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سب سے زیافہ فراخدلانہ ہے۔ ہمارے بیشتر شعبوں میں خود کار راہ سے100فیصد راست بیرونی سرمایہ کاری ہورہی ہے ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ فروغ پاتا ہوا ہندوستان سرمایہ کار دوست ماحول میں فن لینڈ کی کمپنیوں کو مواقع پیش کرتا ہے اور کئی تشکیل کردہ حکومت کے تحت باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا خواہاں ہے ۔ انفراسٹرکچر اور تیاری کے شعبوں پر کلیدی توجہ دی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے باہمی تعلقات میں سیاحت دوسرا اہم شعبہ ہے ۔ آپ کو یہ جان کر مسرت ہوگی کہ فن لینڈ کے سیاح اب ہندوستانی ایر پورٹس پر آمد کے بعد ویزا حاصل کرسکتے ہیں ۔ مکرجی نے کہا کہ انفراسٹرکچر شعبہ توجہ کا مرکز ہے ۔ آنے والے برسوں میں زائد از ایک ٹریلین امریکی ڈالر کی رقم کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندستان نے صنعتی رہداریاں ، انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی اسکیمات ، سرمایہ کاری اور تیاری زونس ، صنعتی کلسٹرس اسمارٹ شہروں کے ذریعہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے سے نہ صرف ہمارے ملک کا معاشی فروغ ہوگا بلکہ بیرونی کمپنیاں ہمارے فروغ کے فوائد میں حصہ دار بننے ہندوستان میں سرمایہ کاری کریں گے ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ عالمی معاشی انحطاط کے باوجود باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ۔ 2013میں باہمی تجارت1.5بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ۔ مکرجی نے کہا کہ ہندستانی حکومت کا روبار دوست ماحول اور رکاوٹوں سے پاک اور شفاف سہولتوں کی فراہمی پابند عہد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ہندوستان نے’’میک ان انڈیا‘‘ پروگرام شروع کیا اس کا مقصد سنگل ونڈو کلیرنس اور ای بزنس پورٹل کے ذریعہ ملک کو سرمایہ کار دوست مرکز بنانا ہے۔ مجھے امید ہے کہ فن لینڈ کے سرمایہ کار نئی پالیسیوں سے بھرپور استفادہ کریں گے ۔ انہوں نے فن لینڈ اور ہندوستان کے تعلیمی شعبہ میں تعاون پر بھی زور دیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں