سماجوادی پارٹی کا مشن 2017 شروع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-21

سماجوادی پارٹی کا مشن 2017 شروع

لکھنو
یو این آئی
اتر پردیش اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ملنے والی غیر متوقع کامیابی سے پرجوش سماجوادی پارٹی نے اب مشن 2017شروع کردیا ہے اور اس کے تحت پہلے ریاست کے مشرقی علاقوں میں زمینی حقیقت کا پتہ لگانے کے لئے پارٹی26اضلاع میں اپنے مشاہدین کو بھیج رہی ہے ۔ اتر پردیش اسمبلی کے انتخابات 2017میں متوقع ہیں سماج وادی پارٹی اس میں کامیابی حاصل کر کے ایک بار پھر ریاست میں پھر سے اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ آئندہ26اکتوبر سے مشاہدہ کے طورت پر4دنوں کے لئے مختلف اضلاع کا دورہ کرنے والے یہ لیڈر اپنی رپورٹ براہ رست پارٹی صدر ملائم سنگھ یادو جنرل سکریٹری پروفیسر گوپال یادو کو پیش کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قیادت نے ان مشاہدین کے لئے عوام کی خواہش اور گروپ بازی کے بارے میں خاص طور پر رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے ۔
پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ قیادت یہ جاننا چاہتی ہے کہ عوام ریاستی حکومت کے اب تک کے کاموں سے مطمئن ہے یا نہیں ۔ کیا خامیاں ہیں اور انہیں کیسے دور کیاجاسکتا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قیادت نے ان مشاہدین سے غیر جانبدارانہ رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے ۔ اسی رپوٹ کی بنیاد پر پارٹی تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کی حکمت عملی پر کام کرے گی ۔ مشاہدین سے یکم نومبر تک رپورٹ پیش کرنے کوکہا گیا ہے ۔ مشاہدین سے یہ امید کی گئی ہے کہ وہ اپنی رپورٹ کے ذرائع مختلف اضلاع میں جاکر وہاں کی زمینی حقیقت سے پارٹی کو واقف کرائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مشاہدین سے کہا گیا ہے کہ وہ مختلف اضلاع میں جاکر وہاں پوری چھان بین کریں اور2017کے انتخابات میں فتح حاصل کرنے سے متعلق لوگوں کو رائے معلوم کریں۔ ذرائع نے بتایا کہ مشاہدین کو چار دن تک مقررہ اضلاع میں ہی رہ کر زمینی حقیقت کی تہہ تک جانا ہے ۔ پارٹی2017کو ہر حال میں فتح کرنا چاہتی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں