ہند پاک کشیدگی - پانچ بڑی طاقتوں کو پاکستان کی بریفنگ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-14

ہند پاک کشیدگی - پانچ بڑی طاقتوں کو پاکستان کی بریفنگ

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان نے آج اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے 5مستقل ارکان کے نمائندوں کو ہندوستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد پر لائن آف کنٹرول پرکشیدگی کے بارے میں بریفنگ دی ۔ پاکستان کی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ قومی سلامتی اور امور خارجہ سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے امریکہ ، برطانیہ ، فرانس، روس اور چین کے سفیروں کو اسلام آباد میں سیکوریٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی ۔ بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ہندوستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں اور ہندوستانی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات نہ صرف امن مساعی کے لئے دھکا ہے بلکہ یہ شمالی وزیرستان میں جاریہ فوجی آپریشن ضرب عزم سے پاکستان کی توجہ ہٹانے کی بھی ایک کوشش ہے۔
سرتاج عزیز نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ پہلے خارجہ سکریٹری سطح کی بات چیت منسوخ کی گئی اور اس کے بعد ہندوستان نے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ اور شل باری شروع کردی جس کے نتیجہ میں کئی شہری ہلاک اور کئی زخمی ہوئے نیز املاک کو زبردست نقصان پہنچا ۔ اس دوران پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نیا مریکی سینٹر یٹس کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کشمیر مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ اس مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنا چاہئے ۔ نواز شریف نے مسلحہ افواج سے متعلق کمیٹی کے رکن ٹم کین اور اینگویس کنگ سے ملاقات کی اور کہا کہ ہندوستان ۔ پاکستان کے درمیان بات چیت ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں