مہاراشٹرا میں این سی پی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی - شرد پوار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-03

مہاراشٹرا میں این سی پی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی - شرد پوار

اورنگ آباد
پی ٹی آئی
سابق مرکزی وزیر زراعت اور این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ این سی پی آنے والے اسمبلی انتخابات میں اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے طور پر حکومت تشکیل دے گی ۔ شرد پوار جو پارٹی کے امیدواروں کے لئے مہم چلانے کے ضمن میں علاقہ کا دورہ کررہے ہیں آج ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھروسہ ہے کہ ریاست کی عوام کو میری جماعت پر مکمل اعتماد ہے اور وہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ہمیں ووٹ دیں گے اور ہم اکثریت کے ساتھ اقتدار حاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کارکن سخت جدو جہد کررہے ہیں تاکہ کانگریس کے ساتھ15سالہ اتحاد ختم کرنے کے بعداین سی پی کے امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل ہوسکے ۔ ایک سوال کے جواب میں شرد پوار نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ملک کی عوام نے لوک سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی کی جانب سے وزیر اعظم کے پیش کردہ امید وار کو قبول کیا مگر لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات مختلف نوعیت کے ہیں۔ شرد پوار نے کہا بی جے پی نے اتر پردیش میں زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کی مگر اندرون100دن وہ اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں بیشتر نشستوں پر ناکام ہوگئی ۔ پوار نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی پارٹی اقتدار پر واپس ہوگی ۔ کانگری اور این سی پی کے محاذ کے ٹوٹنے کے تعلق سے شرد پوار نے کہا کہ سینئر پارٹی قائد سرجیت سنگھ کھنگر ، ضلع صدر سدھاکر سونا وانے ، شہر صدر مشتاق احمد اور حلقہ جات اورنگ آباد ویسٹ اور اورنگ آباد سنٹرل کے امیدوار اس موقع پر موجود تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں