پرانے شہر حیدرآباد کو استنبول کی طرز پر ترقی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-30

پرانے شہر حیدرآباد کو استنبول کی طرز پر ترقی


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-oct-30

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
تلنگانہ ریاست کے چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ نے کہا کہ ان کی حکومت شہر حیدرآباد کے سلم علاقوں کو ترقی دینے اور ان بستیوں میں رہنے والے غریبوں کو 2بیڈ روم کا فلیٹ فراہم کرنے کے لئے جملہ10ہزار کروڑ روپے خرچ کرے گی ۔ تلنگانہ کی حکومت سلم علاقوں میں رہنے والے غریبوں کو اراضی کا پٹہ کے علاوہ فوڈ سیکوریٹی کارڈ، معمرین اور دیگر کوپنشن کے علاوہ دیگر سہولتیں فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شہر حیدرآباد کے1500سلم بستیوں میں15لاکھ تا 20لاکھ غریب لوگ زندگی گزار رہے ہیں۔ چندر شیکھر راؤ آج ضلع رنگا ریڈی کے میرپیٹ میں واقع ٹی کے آر کالج میں منعقد کردہ جلسہ عام کو مخاطب کررہے تھے ۔ اس حلقہ مہیشورم کے رکن اسمبلی ٹی کرشنا ریڈی ، حلقہ صنعت نگر کے رکن اسمبلی سرینواس یادو اور تلگو دیشم کے رکن قانون ساز کونسل گنگا دھر گوڑ اور دوسروں نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ کے چندر شیکھر راؤ نے انہیں پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں شامل کرلیا ۔کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کی حکومت پرانے شہر کو نظر انداز کرے گی ۔ حکومت پرانے شہر کو ترکی کے استنبول شہر کے طرز پر ترقی دے گی ۔ جلد ہی وہ اعلیٰ عہدیداروں کا ایک وفد استنبول کو روانہ کریں گے ۔ جو استنبول کی ترقی کا جائزہ لے کر اسی طرز پر پرانے شہر کو ترقی دینے سے متعلق حکومت کو رپورٹ دیگا۔ انہوں نے کاہ کہ تلنگانہ حکومت غریبوں کو فوڈ سیکوریٹی کارڈ۔ پنشن ، دیگر سہولتیں بھی فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرانے شہر کے لڑکے اور لڑکیاں جونیر کالج ، ڈگری کالج اور دیگر کورسس میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے نئے شہر کے کالجس میں داخلہ لے رہے ہیں ۔ ان کی حکومت چنچل گوڑہ جیل اور ملک پیٹ ریس کورس کے شہر کے دوسرے مقام کو منتقل کر کے اس اراضی پر پرانے شہر کے طلباء اور طالبات کے لئے انٹر میڈیٹ ڈگری اور پوسٹ گریجویٹ کالجس قائم کرے گی ۔ تاکہ پرانے شہر کے نوجوانوں کو ان کے قریبی محلہ جات میں تعلیم کے حصول میں آسانی ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارش کے دوران انہوں نے اسمبلی حلقہ صنعت نگر کے آئی ڈی ایل کالونی کا دورہ کیا تھا ۔ انہوں نے اعلی عہدیداروں کو آئی ڈی ایل کالونی کے مخدوش مکانات منہدم کر کے2بیڈ روم کے فلیٹس تعمیر کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ ملک کی کسی بھی ریاست میں اس طرح غریبوں کے لئے 2بیڈ روم کے فلیٹس تعمیر نہیں کیے جارہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ5سال تک تلنگانہ کے تمام شہری اور دیہی علاقوں اور شہر حیدرآباد کے مکانات میں رہنے والے شہریوں کو پینے کا پانی سربراہ کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے چندرابابونائیڈو کی جانب سے شہر حیدرآباد کو ترقی دینے کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر حیدرآباد کو قلی قطب شاہ نے بسایا اور ترقی دی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ آندھرا پردیش کے دور حکومت میں سیما آندھرا کے حکمرانوں نے شہر حیدرآباد میں ڈرینج سسٹم کو بہتر بنانے کوئی توجہ نہیں دی ۔ شہر میں تھوڑی سی بارش ہونے پر شہر حیدرآبادکے محلہ جات ، ہائی ٹیک سٹی، خیریت آباد اور دیگر علاقوں میں سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر حیدرآباد میں مقیم سیما آندھرا کے باشندے بلا خوف و خطر زندگی گزار سکتے ہیں ۔ سیما آندھرا کے سرمایہ دار اگر علاقہ تلنگانہ میں صنعتیں قائم کرنے کے لئے سرمایہ کاری کریں گے تو وہ ان کا خیر مقدم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو عوام سے وعدہ کرتے ہیں اس پر عمل آوری بھی کرتے ہیں ۔ حالیہ انتخابات سے قبل انہوں نے کسانوں کا قرض معاف کرنے کے علاوہ کئی وعدے کیے تھے وہ اسی پر عملی اقدامات کررہے ہیں، جب کہ صدر تلگو دیشم پارٹی این چندرا بابو نائیڈو نے سیما آندھرا کے حالیہ انتخابات کے موقع پر کسانوں اور ڈاگرا گروپ کے لئے جملہ ایک لاکھ چیالیس ہزار کروڑ روپے قرض معاف کرنے کا وعدہ کیاتھا، تاہم اس وعدہ پر عمل آوری کرنے سے ٹال متول کی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سابق کانگریس اور تلگو دیشم پارٹی کے19سالہ اقتدار کے مخالف تلنگانی عوام پالیسی کے باعث علاقہ تلنگانہ میں برقی کی قلت پائی جاتی ہے ۔
وہ آئندہ3سال کی مدت میں علاقہ تلنگانہ میں برقی قلت کا مسئلہ حل کردیں گے ۔ مہیشورم کے رکن اسمبلی ٹی کرشنا ریڈی نے کہا کہ چندر شیکھر راؤ کی کاوشوں سے ہی سنہری گنگانہ کا قیام ہوسکے گا ۔ انہوں نے چندرا بابو نائیدو کی مخالف تلنگانہ رویہ اور ان کے حلقہ کے عوام کے مسائل حل کروانے کے لئے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔ اسمبلی حلقہ صنعت نگر کے رکن اسمبلی سری نیواس یادو نے تلگو دیشم پارٹی کے صدر این چندرا بابو نائیڈو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی کی سابق پالیسیوں سے انحراف کیاجارہا ہے ۔ پارٹی میں حقیقی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے کنٹراکٹرس اور صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں جس باعث عوم میں تلگو دیشم پارٹی کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ تلنگانہ کی حکومت علاقہ تلنگانہ کے ایس سی ایس ٹی ، بی سی اور اقلیتوں کے تمام مسائل حل کرے گی اور حکومت انہیں تمام شعبوں میں ترقی کرنے مواقع فراہم کرے گی ۔ اس موقع پر محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر ، این نرسمہا ریڈی وزیر داخلہ ، پوچارم سری نواس ریڈی وزیر زراعت ، مہندر ریڈی وزیر ٹرانسپورٹ ، ٹی پدما راؤ وزیر اکسائیز اور رکن پارلیمنٹ وشیویشورریڈی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں