سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف پاکستان کے خلاف قانونی کارروائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-30

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف پاکستان کے خلاف قانونی کارروائی

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستانی قومی ادارہ احتساب نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف اقتدار کے بے جا استعمال کے خلاف کارروائیاں شرو ع کردی ہیں۔ نیشنل اکاونٹبلٹی بیورو (این اے بی) نے داماد عظیم الحق کے تقرر کے لئے راجہ پرویز اشرف کے خلاف ایک کرپشن ریفرنس مرتب کررکھا ہے۔ ادارہ احتساب کے مطابق عالمی بینک میں عظیم الحق کا تقرر ضوابط و قوانین کے خلاف ورزی ہے ۔ اسلام آباد میں این اے بی ایکزیکٹیو بورڈ میٹنگ میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔2012میں یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دئے جانے کے بعد گیلانی کو عہدہ سے دست بردار ہونا پڑا تھا جس کے بعد راجہ پرویز اشرف وزیر اعظم مقرر ہوئے ۔ عدلیہ کی نافرمانی کی پاداش میں گیلانی کو نااہل قرار دیا گیا تھا۔ راجہ پرویز اشرف نے مختصر وقفہ کے لئے بر سر اقتدار رہتے ہوئے اپنے داماد کو ایک اعلیٰ عہدہ پر تقرر کیا ۔ علاوہ ازیں ان پر فنڈس اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے ۔

NAB files corruption reference against former PM Raja Pervez Ashraf‏

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں