وادی کشمیر میں عید کی خوشیاں بھی ماند پڑ گئیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-05

وادی کشمیر میں عید کی خوشیاں بھی ماند پڑ گئیں

سری نگر
یو این آئی
وادی کشمیر میں حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ سیلاب کو آئے چار ہفتے گزر جانے کے باوجود بھی سری نگر کے کئی علاقے ابھی بھی زیر آب ہیں ۔ ایسے علاقوں میں رہائش پذیر لوگ اپنے رشتہ داریوں، ریلیف کیمپوں اور خیموں میں قیام پذیر ہیں اور طرح طرح کی پریشانیوں اور مشکلات میں مبتلا ہیں۔ حالیہ سیلاب نے60سالہ ریکارڈ توڑ کر لاکھوں افراد کو بے گھر کردیا اور ہزاروں لوگوں کو سوگوار بنادیا۔اگرچہ حکومت کی جانب سے متاثرین کو مفت راشن فراہم کرنے ، زیر آب علاقوں سے جنگی بنیادوں پر پانی کی نکاسی ممکن بنانے اور ترجیحی بنیادوں پر متاثرین کی باز آباد کاری کو یقینی بنانے کے دعوے اور وعدے کئے گئے تاہم وہ سب اب تک سراب ثابت ہورہے ہیں ۔
عمر عبداللہ سادگی سے عید منائیں گے

پی ٹی آئی
چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ اس ریاست کے سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کو در پیش مصیبت کو ذہن نشین رکھتے ہوئے عیدالاضحیٰ سادگی کے ساتھ منائیں گے ۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے خواہش کی کہ وہ اس مقدس موقع پر سیلاب سے بچ جانے والوں کی مدد کے لئے آگے آئیں ۔ ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ’’عمر عبداللہ کی خواہش ہے کہ عید کے موقع پر انہیں مبارکباد دینے کے لئے ان کی قیام گاہ پہنچنے کے بجائے عوام ، سیلاب سے بچ جانے والے متاثرین کی مدد میں مصروف رہیں اور اس مقدس موقع پر انہیں ضروری امداد فراہم کریں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں