پریس ریلیز
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ اردو کے استاد پروفیسر سید محمد امین قادری کو مسلسل چھٹی مرتبہ دنیا کے500با اثر مسلمانوں میں شمار کیا گیا ہے ۔ پروفیسر سید محمد امین گزشتہ35سال سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں تدریس و تحقیق کے فرائض انجا م دے رہے ہیں ۔ ان کی متعدد کتب تصوف اور صوفیائے کرام کی خدمات کے حوالے سے منظر عام پر آچکی ہیں ۔ پروفیسر سید محمد امین قادری کا تعلق ہندوستان کے سلسلۂ قادریہ کی ایک قدیم خانقاہ ، خانقاہ برکاتیہ ماہرہ مطہرہ سے ہے ۔ پروفیسر امین خانقاہ برکاتیہ کے موجودہ سجادہ نشین ہیں ۔ یہ خانقاہ گزشتہ400برسوں سے ہندوستان میں روحانیت اور تصوف، علم اور امن و آشتی ، یکجہتی اور خیرسگالی کے پیغام کو عام کررہی ہے ۔ یہ رپورٹ دارائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹر ، عمان، جورڈن نے شائع کی ہے ۔
پروفیسر سید محمدامین قادری نے آدھی روٹی کھائیے بچوں کو پڑھائیے، کا نعرہ دے کر ہندوستان کے تمام مسلمانوں کو تعلیم کی طرف متوجہ کرنے کا انقلابی کارنامہ انجام دیا ہے ۔ آپ کی سرپرستی میں ہند اور بیرون ہند 300سے زائد تعلیمی ادارے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ علی گڑھ تحریک کی توسیع کرتے ہوئے عصری علوم کا ایک موقر ادارہ’’البرکات ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز‘‘ آپ کے ہاتھوں وجود میں آیا ۔ ہندو بیرون ہند کے لاکھوں افراد آپ کے سلسلہ میں بیعت ہیں ۔ آپ نے امریکہ ، افریقہ ، آسٹریلیا ، یورپ، ترکی ، عرب امارات ، عمان، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، جیسے ممالک میں تصوف اور روحانیت کے پیغام کو عام کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے ۔ سید محمد امین قادری گزشتہ4نسلوں سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیمی طور پر روابستہ ہیں ۔ ان کی اس کامیابی پر اے ایم یو کے اساتذہ ، طلباء اور ملازمین نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں