جاریہ سال کی پہلی اور دوسری سہ ماہی میں آندھرا پردیش کی آمدنی میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-29

جاریہ سال کی پہلی اور دوسری سہ ماہی میں آندھرا پردیش کی آمدنی میں اضافہ

حیدرآباد
ایس این بی
آندھر اپردیش کے وزیر اعلی این چندرابابو نائیڈو نے آج سکریٹریٹ میں ریاست کے مالیہ پر ایک اجلاس منعقد کیا ۔ نشہ بندی اور آبکاری یونین اسٹامپس و رجسٹریشن ٹرانسپورٹ ، مائنس اینڈ جیالوجی اور محکمہ جنگلات کے صدور کے ساتھ ایک اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ اس مالی سال کی پہلی اوردوسری سہ ماہی میں گزشتہ سال کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کے11313کروڑ روپے سے12881کروڑ روپئے کا اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے یہ معنی ہیں کہ مالیہ میں13.86فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ محکمہ مال کے عہدیداروں نے کہا کہ اس مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمرشیل ٹیکس5.96فیصد پر ہیں ۔ جیسا کہ اس میں (گزشتہ مشالی سال کی پہلی سہ ماہی) 5858.31) کروڑ سے اس مالی سال کی پہلی سہ ماہی6207.41کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔ مالیہ میں یہ بڑھٹ گھریلو ضرورتوں اور پٹرول پراڈکٹس کے استعمال میں اچھال کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ جس میں بالترتیب20فیصد اور 11فیسد کا اضافہ ہوا ہے ۔ مزید یہ کہ ویاٹ اور سی ایس ٹی کی بڑھت میں4فیصد شرح درج کی گئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ مال سے حکومت مہاراشٹرا کے خطوط پر اکنامک انٹلی جنس یونٹس کے قیام کے امکان تلاش کرنے کے لئے کہا جو ریاست کے محکمہ سیلز ٹیکس کی جانب سے جاری کردہ اور وصول کردہ ڈاٹا کو جمع کرنے کے لئے اڈوانسڈ ڈیجٹل ٹکنالوجیز کا استعمال کرتے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ پر وزیر اعلیٰ نے مشورہ دیا کہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر ایک جی پی ایس ٹریکر نصب کیاجائے ۔ ریاست سے باہر کی گاڑیوں کے لئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ابتداء میں ٹاڈا اور ایچا پورم چیک پوسٹس پر اسکریننگ یونٹس نصب کئے جاسکتے ہیں ۔ اور اس کے بعد ریاست میں8چیکس پوسٹس نصب کئے جائیں ۔ جہاں سے بیرون ریاست کی گاڑیاں ریاست میں داخل ہوتی ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ ٹرانسپورٹ پر کمترین2فیصد آدھار اندراج رکھنے پر عدم اطمینان ظاہر کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈرائیورس اور گاڑی مالکین کے آدھار کارڈس کو ان کے لائسنس کے ساتھ مربوط کیا جاسکتا ہے اورعہدیداروں کو جلد از جلد تساہل ختم کرنے کی ہدایت دی ۔ آبکاری کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ میں وزیر اعلیٰ نے ان سے بڑھت کی جاریہ شرح کو برقرار رکھنے کے لئے کہا۔ تاہم انہوں نے ان سے غیر قانونی شراب پر نظر رکھنے اور چوری سے فروخت کرنے پر ان کے خلاف اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔
وزیر اعلیٰ نے مشورہ دیا کہ عہدہ دار کو ٹامل ناڈو کی آبکاری پالیسی کا جائزہ لے سکتے ہیں جہاں حکومت شراب فروخت کرتی ہے اور اس پر کنٹرول کرتی ہے ۔ گوداوری وادی میں حال ہی میں پائے گئے کوئلہ ذخائر پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مشاورت کاروں کی ایک ٹیم ان ذخائر کا سروے کرسکتی ہے اور چھ ماہ میں ریاستی حکومت کو تفصیلات دے سکتی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک بار جب تفصیلات سامنے آجائیں گی تو وہ مرکز کو ان کوئلہ ذخائر کے استعمال سے برقی پیداوار کے امکان کو تلاش کرنے کے لئے لکھ سکتے ہیں ۔ وزیر فینانس وائی رام کرشنوڈو ، چیف سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ، پرنسپال سکریٹریز پی وی رمیش ، ایس پی سنگھ، جے ایس وی پرساد ، اجئے کلم ، جے سی شرما ، ایس ایس راوت اور دیگر عہدیدار اجلاس میں موجود تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں