ایبولا انفکشن کا 30 منٹ میں پتہ لگایا جا سکے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-29

ایبولا انفکشن کا 30 منٹ میں پتہ لگایا جا سکے گا

نیویارک
یو این آئی
سائنسدانوں نے محض30منٹ میں ایبولا انفکشن کی شناخت کرلینے والی ایک سستی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو جلد ہی ڈاکٹرس کو دستیاب ہوجائے گی ۔ سائنسدانوں کے مطابق ڈی این اے پروگرامنگ والے بلاٹکش پیپر کی مدد سے ایبولا کی جانچ کی جاسکتی ہے ۔ سائنسدانوں نے توثیق کی ہے کہ صرف 12گھنٹے میں پروٹاٹائف ایبولا ٹسٹ کو تیار کیاجاسکتا ہے جسے تیار کرنے میں تقریباً20ڈالر کے سامان کا استعمال ہوتا ہے۔ اس ٹسٹ میں ایک نامیاتی محلول کا استعمال کیاجاتا ہے جس میں آر این اے(رائیو نیو کلک ایسڈ) بھی ملا ہوتا ہے ۔ آر این اے انسان کی جینیات میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ سائنسدانوں کے مطابق اسے کسی عام کاغذ پر محفوظ کیاجاسکتا ہے ۔ بوسٹن اور ہاورڈ یونیورسٹی سے وابستہ سائنسی جم الن نے اس تحقیق کی قیادت کی ۔ الن نے کہا ہے کہ یہ نامیاتی پاؤڈر عام پ انی کے استعمال بھی سرگرم ہوسکتا ہے ۔ ایک بار جب یہ پاؤڈر دوبارہ گیلا ہوتا ہے تو چھوٹے کاغذ پر یہ ایسے کام کرتا ہے جیسے وہ کسی زندہ خلیے کے اندر ہو ۔ انہوں نے کہا کہ صرف 12 گھنٹوں میں ان کی ٹیم کے2ارکان نے ایبولا کی جانچ کرنے والے24سینسر بنائے ۔ یہ جانچ کٹ ایبولا انفکشن ہونے پر زرد رنگ کو بینگنی رنگ میں تبدیل کردیتی ہے اور یہ تبدیلی محض نصف گھنٹے میں نظر آنے لگتی ہے ۔ الن نے واضح کیا کہ ان کا تیارکردہ ایبولا ٹسٹ ابھی ان جگہوں پر استعمال ہونے کے قابل نہیں ہے جہاں یہ بیماری شدید سطح پر پھیلی ہوئی ہے لیکن امید ہے کہ ایسی جگہوں پر ٹسٹ کرنے کے قابل ٹیکنالوجی بھی تیار کی جاسکتی ہے ۔

Smart light that could test for Ebola in just 30 minutes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں