مسلم ممالک تعلیم پر خصوصی توجہ دیں - نجیب رزاق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-29

مسلم ممالک تعلیم پر خصوصی توجہ دیں - نجیب رزاق

دبئی
آئی اے این ایس
وزیر اعظم ملایشیا نجیب رزاق نے آج یہاں کہا کہ مسلم ممالک میں تعلیم کو اولین ترجیح دی جانی چاہئے ۔ دبئی میں10ویں عالمی اسلامک اکنامک فورم کے سہ روزہ اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک صرف اسی صورت میں اپنی دولت اور سماجی سیکوریٹی میں اضافہ کرسکتے ہیں جب وہ تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔ ژنہوا کی اطلاع کے بموجب انہوں نے بتایا کہ’’عالم اسلام کبھی ساری دنیا کے ممتاز تعلیمی مراکز میں سے ایک تھا اور دنیا کی اولین یونیورسٹیوں کا منبع تھا ۔ تاہم اس صورتحال میں بہت زیادہ پستی آگئی ۔ آج3مسلمانوں کے منجملہ2ناخواندہ ہیں ۔‘‘ نجیب رزاق نے اقوام متحدہ کے جائزوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر ناخواندگی سے عالمی معشیت پر سالانہ ایک بلین ڈالر کا بار پڑتا ہے ۔ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں جہاں آبادی کی اکثرت اسلام پر عمل پیرا ہے ، نوجوانوں مین بے روز گاری کی شرح سب سے زیادہ ہے ۔

Malaysia urges Muslim world to give education top priority

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں