ڈیزل کی قیمتوں پر کنٹرول ختم کرنے کے فیصلہ کی مخالفت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-20

ڈیزل کی قیمتوں پر کنٹرول ختم کرنے کے فیصلہ کی مخالفت

چینائی
پی ٹی آئی
این ڈی اے کی دو پارٹیوں نے ڈیزل کی قیمتوں کو حکومت کے اختیار سے آزاد کرنے کے فیصلہ کی مخالفت کی اور ایندھن کے لئے سبسیڈی روک دینے کے خلاف اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔ ٹاملناڈو سے تعلق رکھنے والی پی ایم کے اور ایم ڈی ایم کے جوبی جے پی کی حلیف جماعتیں ہیں، ڈیزل کی قیمتوں میں 6.35روپے فی لیٹر کی کمی کا خیر مقدم کیا ۔ پی ایم کے کے بانی ایس رام داس نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں کو حکومت کے کنٹرول سے باہر کردینا تشویشناک امر ہے اور مرکزی حکومتیں ایندھن پر سبسیڈی کم کردینے کی خواہشمند رہی ہیں۔ جنوری2009کے بعد سے ڈیزل کی قیمتوں میں30.10کے اضافہ کے ذریعہ آئیل مارکٹنگ کمپنیاں زبردست منافع کما رہی ہیں ۔اسی لئے کل ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ۔ رام داس نے کہا کہ ٹھیک اسی وقت ایندھن پر سبسیڈی بھی روک دی گئی ہے ۔ ڈیزل کی قیمتوں پر کنٹرول ختم کرتے ہوئے مرکز نے قیمتوں میں اضافہ یا کمی کی اپنی ذمہ داریوں سے بچنے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی کمی ہوئی ہے ۔ ٹھیک اسی وقت ملک میں بھی دیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ۔ اس کے علاوہ حکومت پر عوام کا دباؤ بھی تھا۔ یہ ایک چالاک فیصلہ ہوسکتا ہے لیکن عوام کی بھلائی کے لئے اس کو اچھا فیصلہ قرار نہیں دیاجاسکتا ۔ ایم ڈی ایم کے بانی وائیکور نے بھی اسی قسم کا تبصرہ کیا اور ان دونوں قائدین نے ڈیزل پر کنٹرول ختم کردینے کا فیصلہ واپس لینے کی خواہش کی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں