اب پھر دہلی کی سڑکوں پر دوڑیں گے ای- رکشا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-02

اب پھر دہلی کی سڑکوں پر دوڑیں گے ای- رکشا

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ای۔ رکشا اب سرکاری طور پر دہلی کی سڑکوں پر پھر سے دوڑ سکیں گے ۔ سرکار نے بدھ کو انہیں مخصوص زمرے کے تین پہیہ گاڑی کے طور پر منظوری دے دی ہے ۔ ان کی زیادہ سے زیادہ رفتار25کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہوگی ۔ سیکوریٹی سے متعلق ایشو کی وجہ سے دہلی ہائی کورٹ نے ای۔ رکشا پر پابندی عاید کردی تھی ۔ روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہ کی وزارت نے بدھ کو نوٹیفائی کیا ہے کہ ای۔ رکشا ایک مخصوص بیٹری سے چلنے والی گاڑی ہے جس میں تین پہیے ہیں ۔ سرکار نے کہا ہے کہ اس طرح کی گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ چار سے زائد مسافر سفر نہیں کرسکیں گے ۔ ساتھ ہی کل ملا کر40کلو گرام سامان اس میں ڈھویا جاسکے گا۔ اس کے موٹر کا نیٹ پاور2ہزار واٹ سے زائد نہیں ہوگا اور گاڑی کی رفتار25کلو میٹر سے زائد نہیں ہوگی ۔ اس کے علاوہ ای ۔ رکشا چلانے کے لئے ہر ایک ڈرائیونگ یا تجدید کاری کئے گئے لائسنس کی مدت جاری کرنے کی تاریخ3سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔ عدالت نے31جولائی کو قومی راجدھانی میں ای ۔ رکشا کو چلانے پر پابندی لگا دی تھی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں