کانگریس کے خاتمے کے دن شروع ہو گئے - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-13

کانگریس کے خاتمے کے دن شروع ہو گئے - مودی

پنڈھر پور
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ادعا کیا کہ کانگریس اور اس کے حلیفوں کے خاتمہ کے دن شروع ہوگئے ۔ ضلع شولا پور کے پنڈھر پور میں ایک الیکشن ریالی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا ، کل اسمبلی انتخابات کے لئے مہم کا آخری دن ہے۔ یہ سال کانگریس اور اس کے حلیفوں کے خاتمہ کو ظاہر کرتا ہے اور ان کاا ختتام شروع ہوگیا ہے ۔ وزیر اعظم نے الزام عائد کیا کہ کانگریس اور این سی پی نے مہاراشٹرا میں بد عنوانیوں کے تمام ریکارڈس توڑ دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا ریاست میں آبپاشی اسکام کی وجہ سے کسان ترقی سے محروم ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا مہاراشٹرا میں ہر سال3700کسان خود کشی کرتے ہیں ۔ جس کا کانگریس اور این سی پی پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ وہ رنجیدہ بھی نہیں ہوئے ۔
مودی نے پنڈھر پور میں شعبہ سیاحت کو فروغ دینے پر زور دیا ۔اگر لاکھوں عقیدت مند یہاں آئیں تو آپ فرق محسوس کریں گے کہ غریب افراد کی زندگیاں بن جائیں گی ۔ ہر کسی کو سیاحت سے آمدنی ہوئی ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مرکز میں بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت نے کسانوں کی بھلائی کے لئے انہیں آبپاشی سہولتیں فراہم کرنے’’ پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا‘‘شروع کی ہے۔ریاست 288نشستوں کے منجملہ 257پر بی جے پی مقابلہ کررہی ہے اور 31نشستیں اپنی چھوٹی حلیف جماعتوں کے لئے چھوڑ دی ہیں نشستوں کی تقسیم کے مسئلہ پر25سال بعد بی جے پی اور شیو سینا کے راستے الگ ہوگئے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں