منیکا گاندھی مرکزی کابینہ کی امیر ترین خاتون وزیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-13

منیکا گاندھی مرکزی کابینہ کی امیر ترین خاتون وزیر

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر بہبودی خواتین و اطفال منیکا گاندھی ان تین متمول وزراء میں شامل ہیں جونریندر مودی کا بینہ کا حصہ ہیں۔ منیکا گاندھی کے اثاثوں کی قیمت36.68کروڑ روپے ہے، جس کے بعد وزیر اقلیتی امور نجمہ ہپت اللہ 29.02کروڑ روپے اور وزیر فوڈ پراسیسنگ ہرش میت کور بادل 12.81کروڑروپے کے اثاثہ جات رکھتی ہیں۔ منیکا گاندھی 5کمرشیل جائیدادوں کی مالک ہیں جن میں سے تین جائیدادیں راثت میں ملی ہیں اور دو جائیداد یں خان مارکٹ اور ایم جی ایف پلاز اگڑ گاؤں میں موجود ہیں ۔ پی ایم او کی جانب سے داخل کی گئی تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے اثاثوں کی قیمت1.26کروڑ روپے لگائی گئی ہے جن میں38.700کروڑ روپے نقد اور1,32,698کے بینک ڈپازٹ شامل ہیں ۔ گاندھی نگر میں نریندر مودی کے گھر کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے ۔ انہوں نے بیس ہزار روپئے کے بانڈس بھی خریدے ۔ وزیر فینانس و دفاع ارون جیٹلی72,10کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں اور وہ مرکزی کابینہ کے سب سے متمول وزیر ہیں ۔ ایم وینکیا نائیڈو ، رام ولاس پاسوان ، نریندر سنگھ ٹومران وزراء شامل ہیں جو کروڑ پتی نہیں ہیں۔ وزیر دیہی ترقیات وینکیا نائیڈو 20,45لاکھ روپے کے مالک ہیں ۔ وینکیا نائیڈو ، اوما بھارتی اور رام ولاس پاسوان کے پاس ذاتی گاڑی بھی نہیں ہے۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ2,56کروڑ روپے کی جائیدادوں کے مالک ہیں ۔

Maneka Gandhi is richest woman in Modi cabinet

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں