کینیڈا ہرگز خوفزدہ نہیں ہوگا - دہشت گردی کے خلاف لڑائی کا عزم مزید مستحکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-24

کینیڈا ہرگز خوفزدہ نہیں ہوگا - دہشت گردی کے خلاف لڑائی کا عزم مزید مستحکم

اٹاوا
پی ٹی آئی
وزیر اعظم کینیڈا اسٹیفن ہارپر نے کہا ہے کہ ان کا ملک پارلیمنٹ پر ہوئے حملے سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہوگا اور اس وحشیانہ حملہ سے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی کوششوں میں اضافہ کرنے کا ان کا عزم مزید مستحکم ہوگیا ہے ۔ پارلیمنٹ بل پر حملہ کے بعد قوم سے اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے کہا کہ’’ واقعہ یہ ہے کہ اس حملہ کے سبب خطروں کی شناخت کرنے اور ان کا رد کرنے کی ہماری کوششوں کو دگنا کرنے کے ہمارے عزم اور ہماری طاقت میں اضافہ ہوگا تاکہ کینیڈا کو محفوظ رکھاجائے ۔‘‘ہارپر نے جو فکر مند نظر آرہے تھے ، کہا کہ ان کی حکومت کینیڈا کے عوام کو محفوظ رکھنے تمام ضروری اقدامات کرے گی ۔‘‘ تاہم انہوں نے ایسے اقدامات کے منصوبوں کی صراحت نہیں کی ۔ یہاں یہ بات بتادی جائے کہ کل ایک بندوق بردار نے کینیڈا کی پارلیمنٹ پر حملہ کرکے قریبی قومی جنگی یادگار پر متعین ایک سپاہی کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا ۔ بعد میں یہ حملہ آور ایک کار پر قبضہ جما کر ڈرائیونگ کرتے ہوئے پارلیمنٹ عمارت کے مرکزی بلاک کے دروازہ تک پہنچ گیا ۔ زبردست طور پر مسلح عہدیداروں نے جنہیں بکتر بند گاڑی میں سوارسپاہیوں کی حمایت حاصل تھی ، پارلیمنٹ بلڈنگ کو مہر بند کردیا ۔ ہارپر نے اس ہفتہ ہوئے اس دوسرے ’’وحشیانہ پر تشدد اور سفاکانہ‘‘ حملہ کی مذمت کی اور کہا کہ یہ واقعات کینیڈا کی جمہوریت اقدارو معاشرہ پر راست حملے ہیں ۔‘‘ اس ہفتہ کے واقعات ان ہولناک یادوں کو تازہ کرتے ہیں کہ کینیڈا دہشت پسندانہ حملوں سے مستثنیٰ نہیں ہے جیسا کہ ہم دنیا کے دیگر مقامات کو دیکھ چکے ہیں ۔ ہمارے سیکوریٹی عملہ اور ہماری حکومت کے اداروں پر حملے اپنی نوعیت کے اعتبار سے ہمارے ملک پرہمارے اقدار پر ، ہمارے معاشہ پر اور کینیڈا کے ہمارے عوام پر حملے ہیں ۔‘‘ اٹاوا پولیس نے توثیق کی ہے کہ کل3سمتوں میں فائرنگ ہوئی ۔ ایک واقعہ جنگی یادگار ، پر دوسرا واقعہ پارلیمنٹ کے مرکزی بلاک میں اور تیسر اریڈیو سنٹرمیں پیش آیا ۔ اس حملہ کی نیت نہیں معلوم ہوسکی۔ اس حملہ سے دو ہی روز قبل حال ہی میں قبول اسلام کرنے والے ایک شخص نے کینیڈا کے ایک سپاہی کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کردیا تھا۔ وہ حملہ کر کے بھاگ رہ اتھا کہ پولیس نے اس کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ فائرنگ کی اطلاعات ملنے کے بعد یہاں سفارت خانہ امریکہ کو بھی مقفل کردیا گیا۔ فائرنگ کے بعد امریکہ اور اکینیڈا کے فضائی دفاع کو پوری طرح چوکس کردیا گیا۔
اسی دوران اے ایف پی کی اطلاع کے بموجب کینیڈا نے کل ہوئی ہلاکت خیز فائرنگ کے مشترکہ بندوق بردار کی شناخت مائیکل زحاف۔بائبیو(32سالہ) کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ میڈیا اطلاعات کے بموجب انٹلی جینس ایجنسیوں نے سب سے پہلے اس مشتبہ شخص کی شناخت کا انکشاف کیا ۔ کل اس حملہ آور کی فائرنگ میں جو سپاہی ہلاک ہوا اس کا نام نتھن سیریلو بتایا گیا ہے ۔ وہ ایک کارپورل تھا ۔ کینیڈا کے عہدیداروں نے زحاف۔ بائیبیو کی شناخت کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں اس کا پاسپورٹ ضبط کیا گیا تھا ۔ کینیڈا کے نیٹ ورک سی ٹی وی نے خبر دی ہے کہ2003میں زحاف ۔ بائیبو کو ڈکیتی پر اور اسلحہ قبضہ میں رکھنے پر2سال کی جیل ہوئی تھی ۔ امکانی طور پر منشیات قبضہ میں رکھنے کے سلسلہ میں بھی اس کے خلاف تحقیقات ہوئی تھیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں