عامر خان کی فلم -پی کے- کا ٹریلر جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-24

عامر خان کی فلم -پی کے- کا ٹریلر جاری

Aamir-Khan-PK-Trailer
ممبئی
آئی اے این ایس
اداکار عامر خان نے آج دیولی کے موقع پر اپنی آنے والی فلم’’پی کے‘‘ کا ٹریلر جاری کیا اور فلم کی کامیابی کے تمنا ظاہر کی ۔ انہوں نے کہا کہ اتفاقاً میری فلمیں ہر سال کرسمس کے موقع پر ریلیز ہورہی ہیں اور میں دیوالی کے دوران ٹریلر جاری کرتا رہا ہوں ، لہذا ہم نے اس دیوالی کے موقع پر بھی ایسا ہی کرنے کا فیصلہ کیا۔ مجھے امید ہے کہ یہ فلم ہمارے لئے کام کرے گی ۔ قبل ازیں کرسمس کے موقع پر ریلیز کی گئی عامر خان کی فلمیں’’تارے زمین پر‘‘، ’’گجنی‘‘،اور ’’تھری ایڈیٹس‘‘ انتہائی کامیاب رہی ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ڈائرکٹر راج کماری ہیرانی کی نئی فلم بھی عامر خان کی کامیاب فلموں کی فہرست میں شامل ہوجائے گی ۔ جنہیں اکثر کاملیت پسند کہاجاتا ہے ۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے کردار کو موثر ترین بنانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے ۔عامر خان نے کہا کہ مجھے پان کھانے کی عادت نہیں، لیکن اس فلم میں اپنے کردار کی خاطر میں نے یومیہ50تا60پان کھائے ہیں۔ ہمارے سیٹ پر ایک پان والا ہوا تھا ، اس فلم میں انوشکا شرما اور سشانت سنگھ راجپوت بھی ہیں ۔ عامر نے کہا کہ راج کمار ہیرانی کی دوسری فلموں کی طرح اس فلم کے ذریعہ بھی ایک پیام دینے کی کوشش کی گئی ہے ۔ یہ میرے کیرئیر کا مشکل ترین رول تھا ۔ اپنے کیریئر کی وجہ سے میں نے اس فلم مین بمشکل پلک جھپکائی ہے ۔

Aamir Khan's 'PK' Teaser Trailer Released

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں