پاکستان کی جانب سے لڑائی بندی کی پھر خلاف ورزی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-24

پاکستان کی جانب سے لڑائی بندی کی پھر خلاف ورزی

جموں
پی ٹی آئی
پاکستان نیایک بار پھر لڑائی بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آج جموں و کشمیر کے ضلع سامبا اور جموں میں بین الاقوامی سرحد سے متصل سات سرحدی چوکیوں پر دوبارہ فائرنگ کی ۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے یہاں بتایا کہ پاکستانی رینجرس نے رات ایک بجے اور 4بجے کے درمیان انٹر نیشنل بارڈر پر رام گڑھ اور ارنیا سیکٹرس میں چھوٹے اسلحہ سے فائرنگ کی ۔ بارڈر کی حفاظت پر تعینات بی ایس ایف جوانوں نے پاکستان کی اس کارروائی کا جواب دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور کوئی زخمی بھی نہیں ہوا ۔ رام گڑھ ضلع سامبا میں ہے ، جب کہ ارنیا جموں میں واقع ہے ۔ کل کے بعد سے یہ لڑائی بندی کی تیسری خلاف ورزیہے ۔ پاکستانی فورسس نے کل ساڑھے دس بجے شب رام گڑھ سیکٹر میں نارائن پور سرحدی چوکی پر فائرنگ کی تھی ۔ اس سے قبل ضلع جموں کے پرگوال سیکٹر میں19اکتوبر کی رات پڑوسی ملک کی فوج نے لڑائی بندی کی خلاف ورزی کی تھی اور یہ واقعہ اس کے72گھنٹے بعد پیش آیا ہے ۔15اکتوبر کو پونچھ کے سوجیان ، کیرنی، شولا پور علاقہ میں خط قبضہ کی دوسری جانب سے فائرنگ میں ایک سات سالہ لڑکا زخمی ہوگیا تھا ۔ ریاض نامی اس لڑکے کا تعلق کوریان کے موضع گوتر یان سے ہے ۔
اسی دوران موصولہ آئی اے این ایس کی اطلاع کے مطابق بارڈر سیکوریٹی فورس( بی ایس ایف) نے آج دیوالی کے موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب ، ’’پاکستانی رینجرس‘‘ کے ساتھ مٹھائیوں کا تبادلہ نہیں کیا ۔اور مبارکباد بھی نہیں دی۔ جاریہ ماہ دوسری مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ دونوں ملکوں کے سرحدی محافظین نے اپنے تہواروں کے موقع پر مٹھائیوں اور مبارکباد کا تبادلہ نہیں کیا۔ عید کے موقع پر بھی دونوں ملکوں کے گارڈس نے اس روایت کو توڑا تھا ۔ بی ایس ایف عہدیداروں نے بتایا کہ مٹھائیوں کے تبادلے کے پروٹوکول کی تکمیل کے لئے کوئی کوشش نہیں کی گئی ۔ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ کئی برسوں سے تہوارں کے موقع پر مٹھائیوں اور مبارکباد کے تبادلہ کی روایت چلی آرہی ہے ۔ اس روایت شکنی کی وجہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان کی جانب سے جموں و کشمیر میں لڑائی بندی کی مسلسل خلاف ورزی ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان اٹاری ۔ واگھا بین الاقوامی زمینی سرحد امرتسر سے30کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے جہاں ایک مشترکہ چیک پوسٹ قائم ہے ۔ یہ چیک پوسٹ زیادہ تر تجارتی سرگرمیوں اور دونوں ملکوں کے عوام کو سرحد پار کرنے کے لئے استعمال کیاجاتا ہے ۔
ایک اور اطلاع کے مطابق جموں و کشمیر کے زائد از50سرحدی مواضعات کے عوام آج دیوالی نہیں مناسکے ۔ ان سے کہا گیا تھا کہ اگر وہ دئیے جائیں تو انہیں نشانہ بنانے پاکستانی فورس کی رہنمائی ہوگی ۔ اس حکم کے سبب روشنیوں کا تہوار اس مرتبہ تاریکی میں گزرا ۔ جموں، سامبا اور کٹھوا اضلاع کے ان مواضعات کے عوام آتش بازی بھی نہیں کرسکے ۔

Pakistani troops violate ceasefire again on Thursday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں