ہندوستان، سرحدی علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-31

ہندوستان، سرحدی علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھے

بیجنگ
پی ٹی آئی
چینی فوج نے ہندوستان کی جانب سے ارونا چل پردیش میں54نئی سرحدی چوکیاں تعمیر کرنے کے منصوبہ پر آج تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ فوج نے کہا کہ ہندوستان کو چاہئے کہ صورتحال کو پیچیدہ نہ بنائے بلکہ امن کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے جیسا کہ یہ ایک متنازعہ علاقہ ہے ۔ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان ینگ یوجین نے یہاں میڈیاسے بات چیت کے دوران اس وقت یہ بات کہی جب ہندوستان کی وزارت داخلہ کی جانب سے ارونا چل پردیش کی سرحد پر54نئی چوکیاں تعمیر کرنیکا اعلان کئے جانے سے متعلق سوال پوچھا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان پر زور دیتے ہیں کہ وہ علاقہ میں امن و استحکام برقرار رکھنے پر توجہ دیں اور ایسا کوئی اقدام نہ کرے جس سے موجودہ صورتحال مزید پیچیدہ ہوجائے ۔ ینگ سے جب پوچھا گیا کہ ہندوستان کے اس اقدام پر چین کیوں فکر مند ہے جب کہ وہ خود سرحد پر نقل و حرکت کررہا ہے ؟ تب انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہند۔ چین سر حد پر واقع مشرقی حصہ ہنوز ایک متنازعہ علاہ ہے ۔ جب کہ اس متنازعہ علاقہ کے تعلق سے چین کا موقف واضح ہے ۔
چین کا دعویٰ ہے کہ ارونا چل پردیش ، جنوبی تبت کا حصہ ہے ینگ یو جین نے کہا کہ دونوں ممالک حقیقی خط قبضہ پر امن و استحکام برقراررکھنے کے لئے اتفاق رائے رکھتے ہیں ۔ واضح رہے کہ ہندوستانی حکومت نے گزشتہ ہفتہ اعلان کیا تھا کہ ارونا چل پردیش میں54نئی سرحدی چوکیاں قائم کی جائیں گی اور اس سلسلہ میں 175کروڑ روپئے کا پیاکج بھی جاری کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں