پھڈنویس کی آج مہاراشٹرا چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-31

پھڈنویس کی آج مہاراشٹرا چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف برداری

ممبئی
یو این آئی
وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کچھ یادگار کرکٹ میچس منعقد ہوئے ہیں لیکن وہ کل بی جے پی کے پہلے وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری کا گواہ ہوگا جہاں دیویندر پھڈ نویس بحیثیت وزیر اعلیٰ حلف لیں گے ۔ بالی ووڈ آرٹ ڈائریکٹرچندر کانت دیسائی اسٹیڈیم میں اسٹیج سجانے کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں۔ وانکھیڈے جو40سالوں میں پہلی مرتبہ کسی تقریب حلف برداری کا گواہ ہوگا، میں تین حصوں میں تقسیم شدہ عظیم الشان اسٹیج بنایا گیا ہے جہاں200وی آئی پیز بیٹھ سکیں گے ۔ تقرر کردہ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڈ نویس کی قیاد ت میں نئی کابینہ حلف لے گی ۔ دیسائی نے کہا کہ اسٹیڈیم میں30,000شرکاء کے بیٹھنے کا انتظام ہوگا۔ایل ای ڈی اسکرین پر مراٹھا جنگجو شیواجی کی رائے گڑھ قلعہ کی میگھ ڈامبیری میں موجودگی والی تصوراتی فوٹو ہوگی۔ مپگھ ڈامبیری ایسا مقدس مقام ہے جہاں شیواجی کی رسم تاج پوشی انجام دی گئی تھی ۔ نئے حلف لینے والے وزراء جیتنے والی کھیلوں کی ٹیم کی اس طرح اسٹیڈیم کے اندر راؤنڈ لگائیں گے۔ وزراء اسٹیڈیم کا مکمل چکر لگا کر لوگوں کا شکریہ ادا کریں گے۔ کرکٹر سچن تنڈولکر ، بالی ووڈ کے تینوں خان ، شاہ رخ خان، سلمان اور عامر جمعہ کے روز ممبئی سے باہر ہونے کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ کھلاڑی سنیل گاوسکر ، دلیپ وینگسارکر، دھنراج پلائی اور انجلی بھاگوت ان معززین میں سے ہیں، جو تقریب میں شرکت کریں گے ۔ پھڈنویس نے بذات خوب فون پر شرد پوار ، ادھو ٹھاکرے اور راج ٹھاکرے کو مدعو کیا ہے ۔ ادھر شیو سینا نے کہا کہ وہ اس حلف برداری اجلاس کا بائیکاٹ کرے گی۔ شیو سینا نئی حکومت میں شامل ہونے کے لئے بہت کوشش کرہی تھی لیکن اب اس کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے ہماری تذلیل کی ہے۔ سینا کے صدر ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کے بعد ایم پی وینائک راوت نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ممبر ان اسمبلی یہ محسوس کرتے ہیں کہ بی جے پی کی جانب سے ہمارا احترام نہیں کیا گیا اس لئے ہم حلف برداری اجلاس میں شرکت کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے ۔ ہمیں توقع تھی کہ شیو سینا سے کسی کو وزار دی جائے گی لیکن بی جے پی نے کسی کو شامل نہیں کیا۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری راجیو پرتاب رڈی نے کہا کہ شیو سینا کے کسی رکن کو وزیر بنانے کا امکان نہیں ہے ۔ بی جے پی لیڈر نے کہا ’’ایک مختصر حکومت آج حلف اٹھائے گی۔‘‘

Devendra Fadnavis sworn in as first BJP CM of Maharashtra

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں