میرٹھ یونیورسٹی کو سینٹرل یونیورسٹی کا درجہ دلانے کی کوششیں تیز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-05

میرٹھ یونیورسٹی کو سینٹرل یونیورسٹی کا درجہ دلانے کی کوششیں تیز

میرٹھ
ایس این بی
تعلیم کا گڑھ مانے جانے والے مغربی یوپی میں میرٹھ کی سی سی ایس یونیورسٹی کو سینٹرل یونیورسٹی کا درجہ دینے کے لئے پہل شروع ہوگئی ہے ۔ اس کے لئے کینٹ ممبرا اسمبلی ستیہ پرکاش اگروال نے ریاست کے گورنر سے ملاقات کی ہے جس پر گورنر رام نائک کی طرف سے یونیورسٹی کا ریکارڈ طلب کرنے کے بعد دہلی ایچ آر ڈی اور پردیش کے وزیر اعلیٰ کو خط بھیجا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کے بعد اس کارروائی پر عمل شروع ہوجائے گا ۔ جبکہ سنٹرل یونیورسٹی بننے سے میرٹھ میں متعدد صنعتی دنیا، فلم سے جڑے کورس کھلنے کا راستہ بھی صاف ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ 1965میں مغرب میں تعلیم کی روشنی پھیلانے کے لئے میرٹھ یونیورسٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی ۔ تب یہ نوچندی میدان کی ایک بلڈنگ میں کرایہ پر چلائی گئی تھی اور اس سے صرف45کالج وابستہ تھے ۔ پردیش کی ملائم سنگھ یادو حکوت نے اس کا نام بدل کر چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کردیا تھا ۔ کافی سالوں سے اس کو مرکزی یونیورسٹی کا درجہ دیے جانے کے لئے سیاسی حلقوں سے آوازیں اٹھ رہی تھیں لیکن اب یہ خواب شرمندہ تعبیر ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ۔ اس سلسلے میں میرٹھ کینٹ ممبرا اسمبلی ستیہ پرکاش اگروال نے گورنر ہاؤس میں گورنر رام نائک سے ملاقات کی ، جہاں میرٹھ یونیورسٹی کو مرکزی یونیورسٹی بنائے جانے پر غوروفکر کی گئی ۔ اس دوران گورنر رام نائک نے یونیورسٹی انتظامیہ سمیت ممبرا سمبلی سے یونیورسٹی کا تمام ریکارڈ طلب کیا ہے۔ ریکارڈ ملتے ہی اس کے بارے میں ایچ آر ڈی دہلی اور ریاست کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھاجائے گا۔
اس سلسلے میں کینٹ ممبر اسمبلی مسٹر اگروال نے بتایا کہ گورنر سے میرٹھ یونیورسٹی کو مرکزی یونیورسٹی بنانے کا یقین دلایا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گورنر نے یونیورسٹی کومرکزی یونیورسٹی بنانے کے لئے اس سے وابسطہ کالجوں کی تفصیل سمیت حالات کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے جس پر غور کرنے کے بعد اس کے مرکزی یونیورسٹی بنانے میں غوروفکر شروع ہوگی ۔
غورطلب ہے کہ گزشتہ سیشن میں یونیورسٹی سے منسلک کالجوں کی تعداد605تھی لیکن موجودہ سیشن میں ان کی تعداد بڑھ کر678سے زائد ہوگئی ہے ۔ جبکہ یونیورسٹی مغربی یوپی کے نو اضلاع میں تعلیمی کام کرتی ہے جن میں امتحان ، رزلٹ اعلان کرنا اس کی اہم ذمہ داری ہے ۔ یونیورسٹی میں چلنے والے مختلف کورسوں میں ہر سیشن میں3ہزار سے زائد طالب علم اور طالبات کیمپس میں پڑھائی کرتے ہیں جب کہ یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کے علاوہ اب کیمپس کو وائی فائی کرنے کا منصوبہ چل رہا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں