چین امریکہ کے لئے سب سے بڑا فوجی چیلنج - بابی جندل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-08

چین امریکہ کے لئے سب سے بڑا فوجی چیلنج - بابی جندل

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی ریاست لوزیانا کے ہندوستانی نژادا مریکی گورنر بابی جندل نے چینی فوجی قوت میں اضافہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ چین دور حاضر میں امریکہ کے لئے سب سے بڑا فوجی چیالنج ہے ۔ یہاں یہ تذکرہ ضروری ہوگا کہ بابی جند ل2016کے صدارتی انتخابات میں اہم ریپبلکن امیدوار ہوں گے ۔ جندل نے دفاع سے متعلق ایک اہم پالیسی دستاویز میں شریک مصنف کی حیثیت سے تحریر کیا کہ روایتی فوجی طاقت کے اعتبار سے امریکہ کو سب سے بڑا چیلنج چین کی جانب سے درپیش ہے ۔ تقریباًگزشتہ20برسوں سے چین اپنی فوجی طاقت میں بے تحاشہ اضافہ کررہا ہے ۔ جنڈل نے یہ مضمون امریکی سینٹر جیم ٹیالنٹ کے اشتراک سے تحریر کیا ہے ۔ تحریر کل ہی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی جس میں مستقبل میں اس سے مقابلہ کا ایک خاکہ پیش کرتے ہوئے یہ دعویٰ کی اگیا کہ اس پر عمل آوری سے ان نقصانات کی پابجائی ممکن ہوگی جو صدر بارک اوباما کی غلطیوں کا نتیجہ ہے ۔ جنڈل نے کہا کہ چینی حکومت قومی ، سیاسی اور معاشی جواز پر دائرہ اثرورسوخ میں توسیع کی خواہاں ہے جو اس کی ضد اور ہٹ دھرمی کی عکاس ہے ۔ مشرقی اور جنوبی بحر چین میں حکومت چین حصول مقاصد کے لئے اشتعال انگیزی کی گنجائشوں کا استحصال کررہی ہے۔ کسی بھی امریکی ریاست کے اولین ہندوستانی گورنر جندل نے یہ بھی کہا کہ اسی سبب کی بنا پر چینی اپنی( فوجی)صلاحیتوں کو دانستہ اور بے تحاشہ فروغ دے رہے ہیں تاکہ خطہ سے امریکی فورسس کو تخلیہ پر مجبور کردیاجائے ۔ چین کی فوجی طاقت میں فروغ کا نشانہ خصوصی طور پر امریکہ ہے ۔ چین کو صرف امریکہ کا دشمن ہی قرار دینا درست نظریہ نہ ہوگا کیونکہ دین دنیا کی انتہائی تیزی سے ابھرنے والی طاقت ہے جس کا تاریخی پس منظر انتہائی شاندار اور قابل افتخار ہے ۔
چین اپنے حصول مقاصد کے لئے جن وسائل کو بروئے کار لانے والا ہے وہ امریکہ اور اس کے حلیفوں کے لئے ناقابل قبول ہے ۔ امریکہ معاہدہ کے تحت جاپان اور فلپائن کے دفاع کا پ ابند ہے اور اس نے تائیوان کو علاقائی سالمیت کی ضمانت بھی دے رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ مشرقی اور جنوبی بحر چین میں آزاد تجارت کو سفر کو اپنے اہم ترین مفادات میں شامل رکھتا ہے ۔ اور بین الاقوامی اصولوں کے تحت ممالک کے درمیان تنازعات کے پر امن حل میں تعاون کا بھی پابند ہے ۔ بلا شبہ چینی عہدیدار اس بات سے باخبر ہے کہ ان کے قومی عزائم امریکہ کے ساتھ تصادم کا موجب بننے والے ہیں اور فوجی قوت میں فروغ اسی احساس کا نتیجہ ہے ۔، وہ فوجی طاقت میں تیز تر فروغ کی جانب پیش قدمی کررہے ہیں ۔ جنڈلنے بتایا کہ اوباما انتظامیہ کا ایشیاء پیسفک رییلنس پہلی قوت میں کمی کی وجہ سے ناکام ہورہی ہے ۔ مشرقی ایشیا میں امریکی فوج کی طاقت میں انتہائی خطرناک کمی واقع ہورہی ہے جس کی مثال کسی اور خطہ میں نہیں ملتی۔ امریکہ کے پاس خطہ میں روانہ کرنے کے لئے کافی تعداد میں فوجی موجود نہیں ۔ علاوہ ازیں امریکہ کی کمزوریوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے امکانی حلیف اور شراکت دار خود کو امریکہ سے وابستہ کرتے ہوئے گھبرارہے ہیں ۔ مشرقی ایشیا میں طاقت کا توازن تبدیل ہورہا ہے اور چین عین ممکن ہے کہ فی الحال خطہ میں تمام ممالک پر حاوی نہ ہوتا ہم مگر ایسا ہواتو قیام توازن کی پالیسی انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ۔

US faces greatest military challenge from China: Bobby Jindal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں