تلنگانہ صنعتوں کو پاور ہالی ڈے سے بھاری نقصانات کا اندیشہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-09

تلنگانہ صنعتوں کو پاور ہالی ڈے سے بھاری نقصانات کا اندیشہ

حیدرآباد
پی ٹی آئی
تلنگانہ میں فیکٹریوں اور صنعتوں کو ہفتہ میں2دن پاور ہالی ڈے کے باعث ریاست کی10ہزا ر کروڑ روپے مالیتی چھوٹی اور اوسط پیمانے کی صنعتوں کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ واضح ہو کہ ریاستی حکومت نے برقی بحران کے پیش نظر صنعتوں کو ہر ہفتہ دو دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ کیونکہ انہیں سربراہ کرنے کے لئے بجلی دستیاب نہیں ہے ۔ صنعتوں و فیکٹریوں کی اسوسی ایشنوں نے یہ بات بتائی ۔ ٹی آر ایس زیر قیادت تلنگانہ حکومت نے کل اعلان کیا تھا کہ صنعتوں کو پاور ہالی ڈے میں ایک دن کا اضافہ کیاجارہا ہے ۔ انہیں تا حال ہفتہ میں ایک دن برقی سربراہی بند کی جارہی تھی ۔ اسے بڑھا کر د و دن کردیاگیا ہے تاکہ برقی بحران پر قابو پایاجاسکے ۔ تلنگانہ انڈسٹریل فیڈریشن کے صدر نشین کے سدھیر ریڈی نے بتایا کہ پاور ہالی ڈے سے چھوٹی اور اوسط پیمانے کی صنعتوں کے شبہ کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ بجلی نہ ہونے کے باعث انہیں اپنی پیداوار گھٹانی پڑے گی اور اپنے ورکرس کو خالی بٹھانا پڑے گا ۔ جس کے نتیجہ میں بھاری نقصانات کا اندیشہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بڑی صنعتوں کے پاس متبادل سہولتیں دستیاب رہتی ہیں۔ ہنگامی حالات میں ان کے پاس متبادل پاور پلانٹس موجود ہیں جسکا وہ استعمال کرتے ہیں۔ یقیناًیہ انتہائی تکلیف دہ صورتحال ہے ۔ بالخصوص چھوٹی اور اوسط پیمانے کی صنعتوں کے لئے پیداوار کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ کے اس شعبہ کو مسلسل کارکردگی جاری رکھنے کے لئے صرف300میگا واٹ برقی درکار ہے۔ انہوں نے ادعا کیا کہ انڈسٹری باڈیز نے ہمیشہ اس مسئلہ کو لے کر سابقہ حکومتوں کی توجہ بھی مبذول کرائی ہے تاہم برقی بحران سے نمٹنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔
دوسری رف تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے حال ہی میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ برقی بحران مزید3برسوں تک ریاست کا تعاقب کرتا رہے گا تاہم حکومت نے چند اہم اقدامات کئے ہیں اور تین برسوں کے بعد اس کے نتائج حاصل ہونا شروع ہوجائیں گے ۔ فیڈریشن آف آندھر اپردیش چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نشین شیو کمار نے بتایا کہ ہم حکومت سے درخواست کررہے ہیں کہ صنعتوں کو کھلی رسائی کے نظام کے تحت برقی خریدنے کی اجازت دی جائے۔ ہم پاور ہالی ڈے سے پریشان ہیں ۔ ہم جانتے ہیں کہ ریاست میں برقی سربراہی کی صورتحال سنگین ہے ۔ ہم نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ کھلی رسائی نظام کے تحت ہمیں برقی خریدنے کی اجازت دی جائے ۔ یہاں تک کہ ایک میگا واٹ سے کم برقی درکار ہونے کی صورت میں بھی ہمیں اس کی اجازت دی جانی چاہئے تاکہ صنعتوں کو نقصانات سے بچایاجاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ سردست یہ سہولت ایک میگاواٹ سے زائد برقی درکار ہونے کی صورت میں دستیاب ہے ۔ تلنگانہ ٹرانسکو کی ویب سائٹ پر دستیاب اعداد وشمار کے مطابق یکم اکتوبرتا7اکتوبر ریاست میں جملہ989.5ملین یونٹ برقی سربراہ کی گئی جب کہ1121.5ملین یونٹ برقی کی طلب ریکارڈ کی گئی ۔ اس طرح132ملین یونٹ کا خسارہ پایاجاتا ہے ۔

SMEs in Telangana to incur losses on two-day power holiday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں