ہندوستان پر اسرائیل ماڈل اختیار کرنے کا الزام - بلاول بھٹو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-09

ہندوستان پر اسرائیل ماڈل اختیار کرنے کا الزام - بلاول بھٹو

اسلام آباد
آئی اے این ایس
صدر نشین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے الزام لگایا ہے کہ ہندوستان، پاکستان کے خلاف اسرائیلی ماڈل اختیار کررہا ہے ۔ وہ خطہ قبضہ پر ہوئی فائرنگ کا اشارتاً حوالہ دے رہے تھے۔ جیونیوز نے یہ اطلاع دی ۔ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور مقتول وزیر اعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کے فرزند بلاول بھٹو نے وزیر اعظم ہند نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ’’وزیر اعظم ہند کو یہ محسوس کرلینا چاہئے کہ گجرات کے ان کے(مودی) کے متاثرین کے برعکس ہم انتقامی کارروائی کرسکتے ہیں ۔‘‘ خطہ قبضہ پر ایک اور حلہ(پر) ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہندوستان، پاکستان کے بالمقابل اسرائیلی ماڈل اختیار کررہا ہے ۔‘‘ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ بلاول نے گزشتہ20ستمبر کو ملتان میں پارٹی ورکرس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ وہ سارے کشمیر کو ہندوستان سے واپس لیں گے اور ایک انچ بھی نہیں چھوڑیں گے کیونکہ دیگر صوبوں کی طرح اس کا تعلق بھی پاکستان سے ہے ۔‘‘

Bilawal Bhutto accuses India of employing Israeli model

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں