تلنگانہ عبوری بجٹ کی تیاری کا وزیر فینانس نے جائزہ لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-23

تلنگانہ عبوری بجٹ کی تیاری کا وزیر فینانس نے جائزہ لیا

حیدرآباد
ایس این بی
وزیر فینانس ای راجندر نے تلنگانہ کے عبوری بجٹ کی تیاری کے سلسلہ میں متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کیا۔ اس اجلاس میں ٹی آر ایس کے انتخابی منشور مین خئے گئے وعدوں اور مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں جھیلوں اور تالابوں کی بحالی، تلنگانہ واٹر گرڈ اور برقی پیدوارکے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈس مختص کئے جارہے ہیں ۔ وزیر فینانس نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ان مقاصد کے تحت زیادہ سے زیادہ فنڈس مختص کرنے کے اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ انتخابی وعدوں کی ترجیحی خطوط پر تکمیل ہوسکے ۔ دیگر مسائل میں جن پر بجٹ میں توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ ان میں کسانوں کو فصل قرضہ جات وٖظائف ، اور فیس بازار ادائیگی کے علاوہ بہبودی اسکیمات جیسے کلیان لکشمی، شادی مبارک جیسی اسکیمات شامل ہیں ۔
علاوہ ازیں لمباڑا تانڈوں کی گرام پنچایتوں میں تبدیلی کے لئے بھی بجٹ میں گنجائش فراہم کی جارہی ہے ، اطلاعات کے مطابق تلنگانہ کے پہلے بجٹ اجلاس میں مختص کردہ فنڈس مختلف مقاصد کے لئے آئندہ مکمل بجٹ کی پیشکشی تک استعمال کئے جائیں گے ۔ اصل بجٹ فبروری یا مارک2015میں منعقد ہوگا ۔ وزیر فینانس سی۔ راجندر نے آج اس بات کا دعویٰ کیا کہ بہت جلد پیش کئے جانے والا ریاستی بجٹ عوام دوست ہوگا اور یہ سب کے لئے اطمینان بخش بھی ہوگا ۔ دریں اثناء وزیر فینانس نے اس بات کا اشادہ بھی دیا کہ تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس نومبر کے پہلے ہفتہ میں شروع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں مارکٹ انٹر ونشن فنڈ کو بھی متعارف کیاجائے گا۔

حسین ساگر کی عظمت رفتہ بحال ہوگی
دریں اثنا ایس این بی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب وزیر آبپاشی ٹی ہریش رائو نے آج اس بات کا وعدہ کیا کہ تلنگانہ حکومت حسین ساگر کی عظمت رفتہ کو بحال کرے گی ۔ سکریٹریٹ میں متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس کے دوران ہریش رائو نے کہا کہ ٹینک بینڈ کو بارش کے ذریعہ داخل ہونے والے گندے پانی کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے اس جھیل کو آلودگی سے پاک رکھنے اور اس کے تحفظ کے لئے پیش کردہ بہترین رپورٹ پر شاباشی دیتے ہوئے ہریش رائو نے کہا کہ حسین ساگر کے تحفظ کے لئے ٹی آر ایس حکومت سنجیدہ اقدامات کرے گی ۔ اس اجلاس کا مقصد مستقبل کے مسائل سے بچنے کے لئے زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن دیہاتوں میں زیادہ تعداد میں بورویلس ہیں وہاں چیک ڈیمس اور واٹر شیڈس تعمیر کئے جائیں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت محکمہ گرائونڈ واٹر کو مخلوعہ جائیدادیں پر کرتے ہوئے مستحکم کرنے کے لئے مناسب فنڈس مختص کرے گی ۔ ہریش رائو نے مزید کہا کہ گرائونڈ واٹر شعبہ سے گرائونڈ واٹر ٹیبل میں اضافہ کے لئے اقدامات کو تیز کرنے کے علاوہ متعلقہ شعبوں کے ساتھ3ماہ میں ایک بار جائزہ اجلاس منعقد کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ ہریش رائو نے کہا کہ انہوں نے حالیہ دور ہ نئی دہلی کے موقع پر مرکزی وزیر اوما بھارتی سے ہائیڈرولک 3، کے کاموں کے لئے240کروڑ روپے مختص کرنے کی درخواست کی ہے ۔

Telangana Finance Minister reviewed interim budget

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں