ٹاملناڈو میں سیلاب کا اندیشہ - بارش سے 30 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-29

ٹاملناڈو میں سیلاب کا اندیشہ - بارش سے 30 افراد ہلاک

چینائی
پی ٹی آئی
شمال مشرقی مانسون کے سرگرم ہونے کے بعد ریاست ٹاملناڈو میں بارش سے متعلقہ واقعات میں30افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ حکومت ٹاملناڈو نے آج یہ بات کہی ۔ جب کہ اس نے عوام کو تیقن دیا ہے کہ وہ شدید بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ۔ چیف منسٹر پنیر سیلوم نے30افراد کے خاندانوں کوراحت کے طور پر فی کس2.5لاکھ روپے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے جو دیوار کے انہدام کے بشمول مختلف حادثات میں ہلاک ہوگئے ۔ انہوں نے کل اپنی کابینہ کے سینئر رفقاء اور عہدیداروں کے ساتھ ٹاملناڈو میں بارش کی صورتحال کاجائزہ لیا ۔ چیف منسٹر نے آج ایک بیان میں کہا کہ ریاست میں35فیصد زائد بارش ہوئی ہے ۔ اور تاحال مجموعی طور پر204.5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ منجملہ32اضلاع میں سے28اضلاع میں زائد بارش ہوئی ہے ۔ کوئمبتور اور تریپور اضلاع میں ذخائر آب اور ڈیمس سے فاضل پانی کے اخراج کے بعد چند مقامات میں سیلاب کی چوکسی کااعلان کردیا گیا ۔ ذخائر آب کے پشتوں اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد سے کہا گیا ہے کہ محفوظ مقامات کومنتقل ہوجائیں ۔ تریپور ضلع میں گزشتہ دو دن سے موسلا دھار بارش ہورہی ہے ۔
یہاں نشیبی علاقوں میں رہنے والے تقریباً600افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کردیا گیا ۔کم ازکم5مکانات کو نقصان پہنچا ہے، کیونکہ علاقہ میں بارش کا پانی داخل ہوگیا ہے ۔ دریائے نویال لبریز ہوکر بہہ رہی ہے جب کہ دو بڑے تالابوں کی سطح آب میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔، ذرائع کے مطابق تریپور ضلع میں ادومل پیٹ کے تحت آنے والے چند علاقوں میں سیلاب کی چوکسی اختیار کی گئی ہے کیونکہ کہ امراوتی ڈیم سے تقریباً4ہزار کیوزکس فٹ فاضل پانی کا اخراج شروع کیا گیا ہے جس اس کی مکمل گنجائش 90فٹ کو پہنچ گیا ہے ۔

30 killed in rain-related incidents in Tamil Nadu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں