سری نگر میں علیحدگی پسندوں کی اپیل پر ہڑتال - عام زندگی متاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-28

سری نگر میں علیحدگی پسندوں کی اپیل پر ہڑتال - عام زندگی متاثر

سری نگر
یو این آئی۔ آئی اے این ایس
سری نگر میں علیحدگی پسندوں کی عام ہڑتال کی اپیل کے سبب عام زندگی متاثر رہی ۔ تا حال کسی بھی مقام سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ۔ حکام نے شہر کے5علاقوں نوہٹہ، خان یار، ایم آر گنج ، زدی بل اور صفا کدل میں تحدیدات عائد کردیں ۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ علیحدگی پسندقائدین سید علی شاہ گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یسین ملک نے آج بند اور احتجاجوں کی اپیل کی تھی ۔1947ء میں شمالی کشمیر پر پاکستانی مداخلت کاروں کے حملہ کے بعد آج ہی کی تاریخ (27اکتوبر) کو ( اس وقت کے) مہاراجہ کشمیر کی اپیل پرہندوستانی سپاہیوں جموں و کشمیر میں اترے تھے ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ آج عائد کردہ تحدیدات کا اطلاق طلباء ، مریضوں ،دفتر جانے والوں اور ضروری کام سے جانے والوں پر نہیں ہوتا۔ مذکورہ علیحدہ پسند قائدین کو ان کے گھروں پر نظر بند رکھا گیا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ پیدل راہ گیروں اور سواریوں کی آمد و رفت کو روکنے مذکورہ5علاقوں میں چوراہوں پر خار دار اور ریزر لگے ہوئے تار لگادئیے گئے ہیں۔ شہر میں بازار اور تجارتی ادارے بند رہے ۔ سرکاری بسیں نہیں چلائی گئیں ۔ تاہم جہاں تحدیدات عائد نہیں تھیں، ان علاقوں میں سرکاری دفاتر ، بنکوں اور ڈاک خانوں نے کام کیا ۔ امن و ضبط کی برقراری کے لئے سری نگر پولیس اور سی آر پی ایف کے دستے متعین کردئیے گئے تھے ۔ جموں ۔ سری نگر شاہراہ پر ٹریفک معمول کے مطابق جاری رہی ۔ موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ دکانات اور تجارتی ادارے جو حالیہ سیلاب کے بعد جزوی طور پر دوبارہ کھولے گئے تھے، آج بند رکھے گئے ۔ حالیہ عرصہ میں وادی کشمیر میں یہ دوسری ہڑتال تھی۔ گزشتہ23اکتوبر کو جب وزیر اعظم نریندرمودی یہاں سیلاب کے متاثرین کے ساتھ دیوالی منانے پہنچے تھے تب بھی ہڑتال کی گئی تھی ۔

Separatist Strike Shuts Down Life in Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں