پاکستانی وزیر اعظم سے لندن ریلی واقعہ کی تحقیقات کرانے کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-28

پاکستانی وزیر اعظم سے لندن ریلی واقعہ کی تحقیقات کرانے کی اپیل

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک نے وزیر اعظم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ لندن میں کشمیر کے عنوان پر نکالی گئی ریلی کے دوران ہوئے واقعہ کی تحقیقات کرائیں جس میں بلاول بھٹو کو اسٹیج سے اترنے پر مجبور کردیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کشمیریوں کے حق میں اپنی آواز بلند کی اور ان سے اظہار یگانگت کرنے کی غرض سے لندن گئے تھے ۔ دی نیوز انٹر نیشنل نے یہ اطلاع دی ۔ ملک نے کراچی میں واقع اپنی رہائش پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم سے اس معاملے میں تحقیقات کروانے کی اپیل کی ۔ اتوار کے روز ملین مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔ ریلی کا آغاز ٹرافا لگا ر اسکوائر سے اور اختتام10ڈاؤننگ اسٹریٹ پر ہوا ۔ ریلی کے دوران بلا ول جیسے ہی اسٹیج پر آئے ، مظاہرین نے ان پر پلاسٹک کی بوتلیں، جوتے اور کیان پھینکے ۔ مظاہرین نے ان کے اور اس کے والد آصف علی زرداری کے خلاف نعرے لگائے ۔ وہ اس لئے برہم تھے کہ کیوں کہ ان کا خیال ہے کہ بلاول اپنے سیاسی کیرئیر کے آغاز کے لئے اس پلیٹ فارم کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ بلاول کے اسٹیج سے جاتے ہی لوگوں نے ٹوئٹ کرنا شروع کردیا’’بھاگ بلّو بھاگ۔‘‘

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں