عدلیہ مخالف ٹوئٹس کی پاداش میں سعودی وکلاء کو جیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-29

عدلیہ مخالف ٹوئٹس کی پاداش میں سعودی وکلاء کو جیل

ریاض
پی ٹی آئی
سعودی عرب میں تین وکلاء کو آٹھ سال قید اور سوشیل میڈیا کے استعمال پر امتناع کی سزا سنائی گئی ۔ انہوں نے ٹوئٹس کیے تھے جس سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوا ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے کہا کہ ’’دیگر الزامات کے علاوہ وکلاء پر‘‘ حکمراں کی نافرمانی‘‘ اور نظام عدلیہ پر بہتان طرازی اور اس کا وقار مجروح کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ۔ جرائم کے ارتکاب کے لئے انہوں نے سوشیل میڈیا پر ٹوئٹس کا استعمال کیا۔ یہ سب کچھ انہوں نے عوامی نظم و ضبط کو کمتر دکھانے کے لئے کیا ۔ ایس پی اے نے یہ بات بتائی ، لیکن ملزمین کی شناخت یا دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کیں ۔ عدالت نے ایک فرد کو آٹھ سال سزائے قید جب کہ دیگر دو کو پانچ سال قید کی سزا سنائی۔ یہ سزائیں ان کی گرفتاری کی تواریخ سے شروع ہوتی ہیں ، جس کا ذکر نہیں کیا گیا ۔ان پر کئی سالوں تک سفر اور میدیا پر آنے یا اس پر کچھ لکھنے یہاں تک کہ مختلف ناموں یا شناخت کے ذریعہ سوشیل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ۔ عدالت نے انتباہ دیا کہ سعودی عرب میں سوشل میڈیا کے استعمال کنندگان پر نظر رکھی جارہی ہے اور ان کے ساتھ بھی وہی سلوک کیاجائے گا جیسا وکلاء کے ساتھ کیا گیا ہے ۔

Saudi Lawyers Jailed for Critical Tweets

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں