سعودی حکومت کا بچوں کے حج پر پابندی کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-20

سعودی حکومت کا بچوں کے حج پر پابندی کا منصوبہ

سعودی عرب کی حکومت10سال سے کم عمر کے بچوں کے حج پر پابندی کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ یہ مسئلہ وزارت حج کے ساتھ زائرین حرم کو خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے سربراہان کے ساتھ حالیہ اجلاس کے دوران زیر بحث آیا ۔ بتایا گیا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے اجتماع کے موقع پر سخت مشقت اور بچوں کی صحت کے مسئلہ کے پیش نظر یہ مسئلہ زیر غور ہے ،۔ عرب نیوز نے اطلاع دی ہے کہ حج کے دوران زبردست گرمی اور مقامات مقدسہ پر عوام کے ہجوم کے مد نظر تجویز سامنے آئی ہے کیونکہ بچوں کے انفکشن سے متاثر ہونے کا خطرہ درپیش رہتا ہے ۔ اگر اس تجویز کو منظوری مل جاتی ہے تو اسے غوروخوض کے لئے سینئر علماء کی مجلس سے رجوع کیاجائے گا ۔ وزارت حج کی فیلڈ ٹیموں نے اس سال حج کے دوران مکہ میں مسجد الحرام کے اندر اور مقامات مقدسہ پر سینکڑوں بچوں کو دیکھا جن میں دو تہائی تعداد کی عمر6سال سے کم تھی۔ وزارت کا اندازہ ہے کہ ان بچوں کی تعداد5ہزار اور7ہزار کے درمیان رہی ہوگی ۔ ہندوستانی حج مشن کی ویب سائٹ پر دستیاب اطلاع کے مطابق10سال سے کم عمر کے ہندوستانی زائرین کی تعداد144تھی جن میں52شیر خوار تھے۔ حج کے لئے بچوں کو اپنے ساتھ لانے والے زائرین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس کے سوا دوسرا کوئی چارہ نہیں تھا۔

Saudi Arabia plans to ban children from performing Haj

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں