ایل ٹی ٹی ای یورپی یونین کی دہشت گرد فہرست سے خارج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-20

ایل ٹی ٹی ای یورپی یونین کی دہشت گرد فہرست سے خارج

سری لنکا یوروپی یونین کی ایک عدالت کی جانب سے ایل ٹی ٹی ای کو ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر فہرست سے خارج کرنے کے لئے کئے گئے فیصلہ کا مقابلہ کرے گا اور اس حکم کے خلاف یورپی یونین کے ساتھ لابنگ کے لئے اسٹارس برگ کو ایک قاصد بھیجے گا ۔ سری لنکا کے یوروپی یونین کے سفیر راڈنی پرایراکل اسٹاربرگ کا دورہ کریں گے تاکہ یوروپی یونین کی پارلیمنٹ کے پلینری سشن میں شرکت کرسکیں اور دو اہم کمیٹیوں امور خارجہ اور سیکوریٹی و دفاع کو متحرک کریں گے۔ وہ عدالت کی رولنگ کو چلنج کرنے کے لئے یورپی کونسل سے لابنگ بھی کریں گے ۔ گزشتہ چہار شنبہ کو کورٹ آف جسٹس آف یورپین یونین نے رولنگ دی تھی کہ ایل ٹی ٹی ای کو کونسل کی نامزد دہشت گرد فہرست پر مزید برقرار رکھا جائے گا ۔ یہ تاہم ایک بنیاد پرست طریقہ کار کے گراؤنڈ پر مبنی تھا۔ مذکورہ تنسیخ عارضی طور پر تین مہینے کی ایک میعاد کے لئے برقرار رکھی جائے گی جہاں ایک دوبارہ تنقیح ہوگی ۔ حکومت سری لنکا اندرون دو ماہ فیصلہ کے خلاف اپیل کرنے کی اہل ہوگی ۔ یورپی یونین نے 2006میں ایل ٹی ٹی ای پر امتناع عائد کردیا تھا ۔ یورپی یونین کے علاوہ امریکہ، ہندوستان ، برطانیہ، کینیڈا اور سری لنکا میں ایل ٹی ٹی ای کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے ۔ ایل ٹی ٹی ای تقریباً تین دہوں تک حکومت سری لنکا کی افواج کے ساتھ ایک مسلح تصادم میں مشغول رہی تھی ۔ لیکن اس کے سر براہ ویلو پلائی پربھاکرن کی موت کے بعد2009ء میں اس کو شکست دی گئی تھی۔
سعودی حکومت کا بچوں کے حج پر پابندی کا منصوبہ

European Court removes EU restrictions on LTTE

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں