آندھرا کے سرمایہ کاروں کا سرخ قالین استقبال - کے سی آر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-30

آندھرا کے سرمایہ کاروں کا سرخ قالین استقبال - کے سی آر

حیدرآباد
پی ٹی آئی
تلگو دیشم کے دو ارکان اسمبلی اور ایک ایم ایل سی نے آج ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ ارکان اسمبلی اس ماہ کے اوائل میں ہی ٹی آر ایس حکومت کی تائید کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ صنعت نگر کے رکن اسمبلی ٹی سرینواس ریڈی اور پڑوسی رنگا ریڈی ضلع کے مہیشورم کی نمائندگی کرنے والے ٹی کرشنا ریڈی کے علاوہ ایم ایل سی گنگا دھر گوڑ آج صدر ٹی آر ایس چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوگئے ۔ اس موقع پر کے سی آر نے کہا کہ ان کی حکومت حیدرآباد کو سلم سے پاک شہر بنانا چاہتی ہے ۔ حیدرآباد کی ترقی گزشتہ چند برسوں سے منظم انداز میں نہیں ہورہی ہے ۔ اس شہر کو ایک بین الاقوامی شہر میں تبدیل کیاجائے گا اور ریاستی حکومت اس سلسلہ میں پابند عہد ہے ۔
تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے درمیان برقی کے تنازعہ کا حوالہ دیتے ہوئے چندر شیکھر راؤ نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرابابو نائیڈو تلنگانہ کا حق چھین رہے ہیں ۔ انہوں نے کہ حیدرآباد میں رہنے والے تمام لوگ حیدرآباد کے بچے ہیں۔ چاہے ان کا تعلق کسی بھی علاقہ سے کیوں نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں گجرات ، مراٹھواڑہ ، کیرالا ، ٹاملناڈو کے لوگ بھی مقیم ہیں ۔ آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے ہمارے دوست بھی یہاں رہتے ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ان کی حکومت تلنگانہ میں سرمایہ کاری کو فروغ دے گی اور تلگو فلم انڈسٹری کی ترقی کو بھی یقینی بنائے گی ۔ چندر شیکھر راؤ کا کہنا تھا کہ اگر سرمایہ کاری کرنے والے آندھرا کے لوگ ہوں گے تب بھی ان کا سرخ قالین استقبال کیاجائے گا۔

Red carpet for Seemandhra investors - KCR Politics

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں