تلنگانہ اسمبلی ہال سے پرکاشم پنتولو اور پوٹی سری راملو کی تصاویر نکال دینے کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-30

تلنگانہ اسمبلی ہال سے پرکاشم پنتولو اور پوٹی سری راملو کی تصاویر نکال دینے کی ہدایت

Prakasam-Pantulu-and-Potti-Sreeramulu
حیدرآباد
منصف نیو ز بیورو
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ اسمبلی کے کمیٹی ہال نمبر1سے فوری پرکاشم پنتولو اور یوٹی سری راملو کے یورٹریٹس کو نکال دیاجائے ۔ پرکاشم پنتولو متحدہ مدراس اسٹیٹ میں اور آندھرا پردیش اسٹیٹ میں1953میں چیف منسٹر تھے ۔ پوٹی سری راملو1952میں تلگو ریاست کے لئے بھوک ہڑتال بیٹھ کر جان قربان کردی تھی جس کے بعد وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے متحدہ آندھرا پردیش کا قیام عمل میں لایا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ان دونوں کا کوئی تعلق تلنگانہ سے نہیں رہا ۔ اس لئے دونوں کے پورٹریٹس نکال دئیے جائیں ۔ تلنگانہ کے لئے ان کا کوئی رول نہیں رہا ۔ آندھرا کے لئے انہوں نے بہت کچھ کیا لیکن ہمارے لئے کچھ نہیں ۔ لہذا ریاست کے قیام کے بعد ان کے پورٹریٹس کی ضرورت نہیں ۔

Drop Andhra Pradesh leaders portraits: KCR

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں