ریزرو بنک آف انڈیا کی اہم شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-01

ریزرو بنک آف انڈیا کی اہم شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں

ممبئی
یو این آئی؍ پی ٹی آئی
ریزروبینک آف انڈیا نے توقعات کے مطابق اپنی اہم شرحوں میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ۔ چوتھی دو ماہی مالیاتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے آر بی آئی کے گورنر ڈاکٹر رگھو رام جی راجن نے پالیسی رپو شرح میں کوئی رد و بدل نہیں کیا ہے اور وہ 8 فیصد پر برقرار ہے ۔اسی طرح شیڈول بینکس کے لئے کیاش ریزروریشو(سی آر آر) آف کونیٹ ڈیمانڈ اینڈ ٹائم لیابلٹیز(این ڈی ٹی ایل) کا 4فیصد رکھتے ہوئے اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی۔ ایل اے ایف کے تحت ریزرو رپو کی شرح کو بھی تبدیل نہیں کیا ہے اور وہ7فیصد پر برقرار ہے جب کہ مارجنل اسٹینڈنگ فیسیلٹی (ایم ایس ایف) کی شرح اور بینک کی شرح9فیصد پر برقرار ہے ۔ ڈاکٹر راجن نے کہا کہ تیسری دو ماہی مالیاتی پالیسی کے اگست2014میں جاری کردہ اعداد و شمار کے بعد سے عالمی سطح پر سرگرمیاں بہتر ہورہی ہیں جن کو2014کے اوائل میں دھکا لگا تھا ۔ صارفین کی جانب سے ٹھوس بنیادوں پر خرچ کرنے اور ترقی یافتہ معیشتیں جیسے امریکہ میں لیبر مارکیٹ کی صورتحال میں بتدریج بہتر ہوئی ہے تاہم یوروعلاقہ میں ترقی کا معاملہ رک گیا ہے اور اہم معیشتیں ہنوز کمزور ہیں ۔ افراط زر اور چلر فروشی میں جہاں تک قیمتوں کا تعلق ہے جس کا کنزیومر پرائس اینڈیکس کے ذریعہ اندازہ کیاجاتا ہے اس کے مطابق جولائی2014میں ترکاری کی قیمتوں میں ہوگیا تھا اور غذائی اشیاء کو چھوڑ کر تمام اہم گروپس کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی تھی ۔ گورنر آر بی آئی نے کہا کہ2014-15کے دوران ترقی کا نشانہ5.5فیصد رہے گا اور وہ مرکزی تخمینہ کے قریب5تا6فیصد کے درمیان رہے گا ۔ آئندہ دو ماہی مالیاتی پالیسی سے متعلق بیان 2دسمبر2014کو کیاجائے گا۔
پردھان منتری جن دھن یوجنا پر اپنے موقف کو نرم کرتے ہوئے آر بی آئی گورنر رگھو رام راجننے کہا کہ وہ نئے کھاتے کھولنے کے لئے کے وائی سی کے معیار کے تعلق سے فکر مند نہیں ہیں اور انہوں نے اسکیم میں مالیہ کو شامل کرنے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ دو ماہی مالیاتی پالیسی کے اعلان کے طلب کردہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جن دھن یوجنا کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ عالمی سطح پر پہنچ کر حاصل کرنے کے لئے آر بی آئی کے منصوبے کا ایک حصہ ہے ۔ راجن نے کہا کہ وہ بینکنگ نظام میں بینک سے وابستہ نہ ہونے والے گھریلو افراد کو مناسب انداز میں بینک میں شامل کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس خصوص میں مجھے بہت زیادہ تشویش اس لئے ہے کہ ہم حقیقت میں ان گھریلو افراد کو بینک سے وابستہ کررہے ہیں جن سے ہم ماضی میں رابطہ نہیں کئے تھے ۔ ہم حکومت کے ساتھ کام کررہے ہیں تاکہ اس خواب کو ممکن بنایاجاسکے ۔

RBI keeps key rates unchanged in monetary policy review

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں