پی ٹی آئی
پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف ، امریکی دفاعی عہدیداروں کے ساتھ سیکوریٹی کے مسئلے پر اہم بات چیت کے لئے آئندہ ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے ۔ گزشتہ سال بحیثیت فوجی سربراہ حلف لینے کے بعد سے یہ ان کا پہلا دورہ امریکہ ہے ۔ ان کے ایک ہفتہ طویل دورہ کا آغاز امکان ہے کہ نومبر کے وسط سے ہوگا اور دورہ کی تیاریاں جاری ہیں۔ فوجی ذرائع نے یہ بات کہی۔جنرل راحیل شریف کو چیر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈمپسی نے مدعو کیا ہے ۔ دفاعی سکریٹری چک ہیگل وہ ٹامپا فلوریڈا کے سینٹ کام ہیڈ کواٹرز کا بھی دورہ کریں گے ۔ جنرل شریف نے اپنے عہدہ کا جائزہ نومبر میں لیا اور امریکہ دورہ سے متعلق فیصلہ لینے میں انہیں ایک سال کا عرصہ لگ گیا جس سے واضح ہوجاتا ہے کہ دونوں ممالک کے دفاعی اداروں کے درمیان مختلف امور پر کشیدگی تھی ۔ تاہم یہ دورہ اشارہ کرتا ہے کہ فریقین آگے بڑھنے تیار ہیں اور مابعد2014ء افغانستان میں مل کر کام کرنے کو تیار ہیں ، جہاں امریکی اور ناٹو افواج کی ایک محدود تعداد موجود رہے گی۔
پاکستان نے امریکہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جنگ سے تباہ حال افغانستان سے افواج کا مکمل انخلاء نہ کرے کیوننکہ اس ملک کو اپنی بقاء کے لئے سیکوریٹی اور اقتصادی مدد کی ضرورت ہے ۔ یوں بھی شریف نے امریکی منشاء کے مطابق شمالی وزیرستان میں کامیاب فوجی کارروائی کی جسے ان کے پیشرو جنرل کیانی نے امریکی دباؤ کے باوجود کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ عسکریت پسندوں کے تئیں پاکستان کے نئے فوجی سربراہ زیادہ واضح موقف رکھتے ہیں اور متعدد بار کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ یہی وجہ ہے کہ خیبر میں نسبتاً چھوٹا آپریشن شروع کی اگیا جو افغانستان کی سیکوریٹی کے لئے انتہائی اہم ہے کیونکہ اس ملک کو اہم سپلائی روٹ خیبر سے ہی گزرتی ہے ۔ امریکی دورہ میں بات چیت کے دوران ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کے مسائل بھی زیر بحث آئیں گے ، کیونکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ، سر حد پر حالیہ خوں ریز جھڑپوں سے متعلق تشویش میں مبتلا ہے ۔ یہ دورہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ ایک بار پھر پاکستانی فوج کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے جو ملک میں حالیہ اقتدار کی جدو جہد میں طاقتور بن کر سامنے آئی ہے ۔
Pak army chief to visit US next month for security talks
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں