دوحہ میں بش پر جوتا پھینکنے کے واقعہ پر مبنی پینٹنگ کی نیلامی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-16

دوحہ میں بش پر جوتا پھینکنے کے واقعہ پر مبنی پینٹنگ کی نیلامی

دوحہ
آئی اے این ایس، ای ایف ای
ایرانی مصور محمود عبیدی کی ایک پینٹنگ دوحہ کے سوتھبی میں62,500ڈالر میں نیلام ہوئی ۔ 2008میں امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پر ایک عراقی صحافی نے جوتے پھینکے تھے ۔ پینٹنگ اسی واقع کی منہ بولتی تصویر ہے جو الوداعی بوسہ سے موسوم ہے۔ منتظمین نے بتایا کہ اب تک کسی ایرانی آرٹسٹ کی کوئی پینٹنگ اتنی بڑی رقم میں نیلام نہیں ہوئی اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے ۔ پیر کے روز نیلام ہونے والے کلکشن میں اس پینٹنگ کو شامل کیا گیا تھا جو سیاسی موضوع پر مبنی ہونے کے سبب متنازعہ ہوگئی تھی جس میں بغداد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران عراقی صحافی منتظر الزیدی کو بش کی جانب جوتا پھینکتے دکھایا گیا۔ یہاں یہ تذکرہ ضروری ہوگا کہ منتظر الزیدی کو اس کی پاداش میں کئی ماہ کی سزائے قید کاٹنی پڑی تھی ۔ دوحہ میں سوتھبی کے آکشن میں دیگر12فنکاروں کے فن پاروں کی نیلامی بھی ہوئی اور ان فنکاروں کو ان کی توقع سے زیادہ قیمت وصول ہوئی کہ قبل ازیں ان کی کوئی پینٹنگ مہنگے داموں فروخت نہ ہوئی تھی ۔ ان فنکاروں میں ہندوستانی مجسمہ سازش انیش کپور بھی شامل ہیں ۔

Painting on Bush shoe throwing incident hits record at Doha auction

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں