پاکستان کے سرکردہ مذہبی رہنما مولانا فضل الرحمن قاتلانہ حملہ میں محفوظ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-24

پاکستان کے سرکردہ مذہبی رہنما مولانا فضل الرحمن قاتلانہ حملہ میں محفوظ

کراچی
پی ٹی آئی
پاکستان کے گوئٹہ شہر میں آج ایک خونریز دن تھا جہاں سلسلہ وار حملوں میں کم از کم 14افراد ہلاک اور50افراد زخمی ہوئے ۔ ایک حملہ میں پاکستان کے سرکردہ مذہبی رہنما محمد فضل الرحمن کو نشانہ بنایا گیا تاہم قاتلانہ حملہ میں محفوظ رہے ۔ مولانا فضل الرحمن پر صوبہ بلو چستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک ریالی کے مقام کے قریب خود کش بم بردار نے حملہ کیا جس میں کم از کم2افراد ہلاک اور 30زخمی ہوگئے ۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب جمعیۃ العلماء الاسلامی کے سربراہ ایک زبردست ریالی سے خطاب کرکے باہر نکل رہے تھے ۔ جسمیں ان کے 20ہزار سے زائد حامیوں نے شرکت کی ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ میں اس حملہ کا نشانہ تھا مجھے اللہ تعالیٰ نے بچالیا، میری گاڑی بلیٹ پروف اور بم پروف ہے اسی لئے میں بچ گیا ۔ اسے ایک خود کش حملہ قرار دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ کون مجھے مارنا چاہتا ہے میں ایک مذہبی آدمی ہوں اور میں ایک مذہبی تنظیم کا سربراہ ہوں۔
ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم جنداللہ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ جند اللہ نے ماضی میں بھی دوسرے سیاست دانوں اور سرکاری عہدیداروں پر حملے کئے ہیں ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بتایا کہ اس حملہ میں6تا8کلو گرام دھماکو اشیاء استعمالکی گئی ۔ زخمیوں کو سیول ہاسپٹل میں شریک کیاگیا ہے جہاں6زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔ ایک علیحدہ واقعہ میں قمرانی روڈ پر بم دھماکہ میں کم از کم2افراد ہلاک اور14دیگر زخمی ہوئے ۔اس حملہ میں نیم فوجی دستے فرنٹیر کا پس کی ایک گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا ۔ نامعلوم بندوق برداروں نے دھماکہ کے بعد فائرنگ بھی کی ۔ اس حملہ سے پہلے نامعلوم بندوق برداروں نے کم از کم8شیعہ مسلمانوں کوہلاک کردیا جن کا تعلق ہزارا فرقہ سے ہے ۔

Top Pakistan religious leader Maulana Fazlur Rehman survives suicide attack

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں