منوہر لال کھٹر کی بحیثیت چیف منسٹر ہریانہ آج حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-26

منوہر لال کھٹر کی بحیثیت چیف منسٹر ہریانہ آج حلف برداری

چندی گڑھ
پی ٹی آئی
منوہر لال کھٹر کی کل بحیثیت چیف منسٹر ہریانہ حلف برداری کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے سینئر قائدین شرکت کریں گے ۔ بی جے پی کے سربراہ امیت شاہ ، چند کابینی وزراء ، بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں کے چیف منسٹرس کے علاوہ سینئر قائدین شرکت کریں گے ۔ ہریانہ بی جے پی کے ترجمان ویر کمار یادو نے آج یہ بات بتائی ۔ چیف منسٹر پنجاب پرکاش سنگھ بادل بھی حلف برداری تقریب میں موجود رہیں گے ۔ حلف برداری کی یہ تقریب چندی گڑھ سے20کلو میٹر دور ہریانہ کے پنچ کلا میں منعقد ہوگی ۔ اس تقریب میں ریاست کے رخصت پذیر چیف منسٹر بھوپندر سنگھ ہڈا کو بھی شرکت کی دعو دی گئی ہے۔ قبل ازیں تقریب حلف برداری تاؤ دیوی لال اسٹیڈیم میں منعقد کی جارہی تھی تاہم ا س تقریب کا پنچ جلا میں ہریانہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی( ایچ یو ڈی اے) کے سیکٹر 5کے ایک میدان میں انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے ۔ اہم شخصیات اور بی جے پی کے ورکرس کی کثیر تعداد میں شرکت کے پیش نظر اس سلسلہ میں تفصیلی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ ہریانہ کے چیف سکریٹری شکنتلا جاکھو اور ڈائرکٹر جنرل پولیس ایس این وشیشٹ پنج کلا کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس پہلو یہ نے ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ہریانہ میں بی جے پی کے سینئر قائدین نے اپنی ایک اجلاس میں اس تقریب میں شرکت کے لئے پاسس کی آسانی سے اجرائی کو یقینی بنانے کوشاں ہیں ۔ تقریب کے مقام پر سخت سیکوریٹی انتظامات کئے جارہے ہیں ، تقریباً3ہزار پولیس ملازمین کو یہاں تعینات کیا گیا ہے ۔ ہریانہ کے ایک بی جے پی لیڈر نے دعویٰ کیا کہ تقریب میں تقریباً ایک لاکھ سے زائد افراد کی شرکت کی توقع ہے ۔ مقام تقرب کو جانیو الی سڑکوں کی نئے صورت گری کی جارہی ہے ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ وزیر اعظم چندی گڑھ ایر پورٹ پر اتریں گے اور وہاں سے وہ بذریعہ سڑک مقام تقریب کو جائیں گے ۔

Manohar Lal Khattar to take oath as Haryana CM today

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں