وانکھیڈے اسٹیڈیم میں وزیر اعلیٰ مہارشٹرا کی حلف برداری ہوگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-26

وانکھیڈے اسٹیڈیم میں وزیر اعلیٰ مہارشٹرا کی حلف برداری ہوگی

ممبئی
ایجنسی
مہاراشٹرا میں پہلی بار بننے والی بی جے پی حکومت کی پوزیشن اب صاف ہوتی نظر آرہی ہے ۔ مانا جارہا ہے کہ ایک بار پھر بی جے پی پرانی اتحادی شیو سیناکے ساتھ ہی جائے گی۔ این ڈی اے کی ایک دوسری جماعت بھی اس کوشش میں ہے۔ جمعہ کو آر پی آئی لیڈر رام داس اٹھولے نے اسی سلسلے میں ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی ۔ وہیں بی جے پی نے حلف برداری کی تیاری شرو ع کردی ہے ۔مانا جارہا ہے کہ ریاست میں بی جے پی کا پہلا وزیر اعلیٰ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں لوگوں کے درمیان حلف لے سکتا ہے ۔ مہاراشٹرا میں حکومت بنانے پر بی جے پی اور شیو سینا میں نا اتفاقی کم ہوتی نظر آرہی ہے ۔ فی الحال اس معاملے پر بات چیت ہورہی ہے کہ اگر شیو سینا بی جے پی کے ساتھ حکومت میں شامل ہوتی ہے تو اس کی پارٹی میں کتنے وزیر اور کون سے وزارت آئیں گے ۔ این ڈی اے کے ساتھی جماعتوں نے بھی دونوں جماعتوں کو پرانے گلے شکوے مٹا کر ساتھ آنے کی اپیل کی ہے ۔ آر پی آئی کے صدر رام داس اٹھولے نے اسی سلسلے میں ادھو ٹھاکرے سے ملاقات بھی کی ۔
ملاقات کے بعد اٹھاولے نے کہا کہ میں نے ادھو ٹھاکرے کو پرانے اختلافات بھلا کر بی جے پی کے ساتھ آنے کی اپیل کی ہے ۔ ادھو نے مجھ سے کہا ہے کہ بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے کے لئے وہ راضی ہیں۔ وہیں بی جے پی میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کو لے کر جاری تنازعہ ختم ہوتا نظر آرہا ہے ۔
نئی حکومت کا حلف تقریب ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہوسکتا ہے ۔ اس سلسلے میں مہاراشٹرا کے پروٹوکول سیکشن کے حکام نے نہ صرف وانکھیڈے اسٹیڈیم جاکر وہاں کا جائزہ لیا بلکہ ایم سی اے کو28اور29اکتوبر کے لئے اسٹیڈیم بک کرنے کے لئے بھی کہا ہے ۔ ممبئی پولیس نے بھی اسٹیڈیم کی سیکوریٹی کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے ۔ پہلی بار مہاراشٹرا میں بی جے پی کا وزیر اعلیٰ بننے جارہا ہے لہذا پارٹی چاہتی ہے کہ حلف برداری کی تقریب دھوم دھام سے ہو اور بڑی تعداد میں لوگ اس میں شریک ہوں ۔

بی جے پی کو شیو سینا کی حمایت لینی چاہئے : آٹھولے
دریں اثنا ایجنسی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب پی آئی لیڈر رام داس آٹھولے ے کہا ہے کہ بی جے پی کو مہاراشٹرا میں حکومت بنانے کے لئے شیو سینا کی ہی حمایت لینی چاہئے ۔ بی جے پی کے پاس شیو سینا کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ وہیں شیو سینا پر مکھ نے آٹھولے سے مل کر بی جے پی کو حمایت دینے میں کوئی رکاوٹ نہ ہونے کی بات کہی ہے ۔ رام داس آٹھولے شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے سے دیوالی کی نیک خواہشات دینے کے لئے ان کے ماتو شری رہائشی مقا م پر پہنچے تھے ۔ اس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آٹھولے نے کہا کہ شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کو بی جے پی کو حمایت دینے میں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ دیوالی کے بعد27تاریخ کو نئی حکومت بنانے کو لے کر دونوں پارٹیوں کے درمیان بات چیت ہوگی ۔ اس کے بعد جلد ہی نئی حکومت بنائی جائے گی۔
بی جے پی اور شیو سینا کے درمیا ن اہم کابینی وزراء کی تقسیم کو لے کر بھی گفتگو ہوگی ۔ پیر کو شیو سینا اور بی جے پی کے درمیان میٹنگ کے بعد29اکتوبر کو بی جے پی کے نئے وزیر اعلیٰ کے حلف لینے کی تقریب منعقد ہونے کا امکان ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اس تقریب میں وزیر اعظم نریند رمودی بھی شامل ہوسکتے ہیں ۔

Maharashtra gears up for swearing-in at Wankhede

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں