لکھنو دہلی ڈبل ڈیکر ٹرین کی کامیاب آزمائشی دوڑ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-24

لکھنو دہلی ڈبل ڈیکر ٹرین کی کامیاب آزمائشی دوڑ

لکھنو
یو این آئی
لکھنو اور دہلی کے درمیان ڈبل ڈیکر ٹرین کی آزمائشی دوڑ تقریباً5ماہ کی تاخیر کے بعد کامیاب ثابت ہوئی ہے ۔ توقع ہے کہ اب آئندہ ماہ سے دونوں شہروں کے درمیان ڈبل ڈیکر ٹرین چلائی جائے گی۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ڈبل ڈیکر ٹرین کی آزمائشی دوڑ چار باغ اسیٹشن تا آنند وہار ٹرمنل کے درمیان کی گئی اور جملہ4چکر لگائے گئے ۔ آزمائشی دوڑ کے دوران بوگیوں میں ریت کے تھیلے رکھے گئے تھے، تاکہ مسافروں کے وزن کے متبادل ثابت ہوسکیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ مرادآبا اسٹیشن پر چند خراشیں لگنے کے واقعہ کو چھوڑ کر آزمائشی دوڑ کامیاب رہی ۔ اب مرادآباد اسٹیشن کے پلیٹ فارم کو ڈبل ڈیکر ٹرین کے لئے مناسب بنایاجائے گا۔ قبل ازیں ریلوے حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ اس روٹ پر دو پلوں کے کھمبوں سے رکاوٹ پیدا ہورہی ہے

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں