ہندوستانی ٹی وی ناظرین کو موبائل پورٹیبلیٹی سے استفادہ کا جلد موقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-09

ہندوستانی ٹی وی ناظرین کو موبائل پورٹیبلیٹی سے استفادہ کا جلد موقع

نئی دہلی
آئی اے این ایس
ہندوستانی ٹی وی ناظرین کو بہت جلد موبائل پورٹیبلیٹی سے استفادہ کا موقع ملے گا جس کے تحت ایک صارف کو اپنے پسندیدہ پروائیڈر کو چننے اور کسی پروائیڈر کو تبدیل کرنے کی آزادی حاصل ہوگی ۔ مرکزیر وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاؤدیکر نے آج یہاں کہا کہ ان کی وزارت سٹ ٹاپ باکسس کے تعلق سے ’’ بین العمل صلاحیت‘‘ لانے کے لئے کام کررہی ہے جس کے ذریعہ صارفین ، اپنے سروس پروائیڈرس کو تبدیل کرسکیں گے ۔ ہر مرتبہ ایک نیا سٹ ٹاپ باکس خریدنے کے بجائے صرف ایک نیا کارڈ استعمال کرتے ہوئے یہ تبدیلی کی جاسکتی ہے ۔ جاؤدیکر نے جو ٹاسک فورس برائے کیبل ڈیجیٹائزیشن کے پہلے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ، کہا کہ گاہکوں کو چاہئے کہ وہ ڈیجیٹائزیشن سے مکمل استفادہ کریں ۔ یہ ڈیجیٹائزیشن ، اعلیٰ معیاری تصاویر اور بہتر خدمات ، متحمل شرحوں پر فراہم کرے گا ۔ کیبل ڈیجیٹائزیشن کے مرحلہ سوم اور چہارم کے سلسلہ میں اجلاس یہاں وگیان بھون میں منعقد ہوا
جاؤدیکر نے کہا کہ مرحلہ سوم، ختم2015تک اور مرحلہ چہارم ختم2016تک مکمل ہوگا ۔ ان دو مراحل کے ذریعہ ٹی وی ڈیجیٹائزیشن عمل کو مواضعات تک پھیلا دیاجائے گا ۔ ٹاسک فورس ، تمام متعلقہ فریقین بشمول سروس پروائیڈرس اور صارفین کے نمائندوں سے باقاعدہ طور پر ملاقات کرے گا اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں پیشرفت پر بھی نظر رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کیبل ٹی وی ڈیجیٹائزیشن کا عمل وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا خواب( منصوبہ) کا حصہ ہے اور ’’ہم پوری رفتار کے ساتھ آگے بڑھیں گے ۔‘‘جاؤدیکر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سٹ ٹاپ باکسس کی قیمتیں صارفین کے لئے قابل تحمل ہونی چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ اندورن ملک مینو فیکچررس ، مسابقی قیمتوں پر یہ باکسس تیار کرسکتے ہیں ۔ وزار ت ٹیلی کام نے اس آلہ کو ٹیلی کام نیٹ ورک آلہ قرار دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چوتھے مرحلہ کے اختتام تک16کروڑ ٹی وی سٹس ڈیجیٹائزیشن کے حامل ہوجائیں گے ۔

Indian television viewers mobile portability opportunity

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں