سعودی عرب سے مزید پٹرول اور گیس خریدیں گے - ہندوستانی وزیر پٹرولیم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-31

سعودی عرب سے مزید پٹرول اور گیس خریدیں گے - ہندوستانی وزیر پٹرولیم

دمام
سعودی پریس ایجنسی
ہندوستانی وزیر مملکت برائے پٹرولیم و گیس دھرمیند بردھن نے واضح کیا ہے کہ ہندوستان سعودی عرب سے مزید پٹرول اور قدرتی گیس ایل این جی خریدے گا ۔ ہندوستان اپنی ضرورت کا پانچوں حصہ سعودی عرب سے حاصل کررہا ہے ۔ انہوں نے سعودی کمپنیوں سے کہا کہ وہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی کی اپیل پر لبیک کہیں۔ نریندر مودی ’’ہندوستان آئیے‘‘ کے زیر عنوان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لئے ترغیبات دے رہے ہیں۔ وہ دمام میں مشرقی ریجن ایوان صنعت و تجارت کے زیر اہتمام سعودی سرمایہ کاروں و صنعت کاروں سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے ۔ ایوان کے سکریٹری جنرل عبدالرحمان الوابل ، ڈپٹی چیئرمین حسن الزہرانی اور سفیر ہند حامد علی راؤ بھی موجود تھے ۔ الزہرانی نے کہا کہ ہندوستان مملکت کا اہم تجارتی شریک ہے دونوں ملکوں نے ریاض کے تاریخی معاہدے اور2006ء کے دوران خادم الحرمین شریفین کے تاریخی دورہ ہند کے موقع پر اعلان دہلی کے بعد باہمی تعلقات کو ریکارڈ شکل میں آگے بڑھایا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی ولیعہد کے آخری دوہ ہند کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی ہندوستانی حکومت کے ساتھ مملکت کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے اس کا اظہار دو طرفہ تجارت کے فروغ کی صورت میں ہوگا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ مملکت اور ہندوستان کے تجارتی تعلقات خصوصاً توانائی کے شعبے میں شراکتی پروگراموں کا مستقبل روشن ہے ۔ ہندوستانی کمپنیاں مملکت میں1.6ارب ڈالر کے منصوبے لگائے ہوئے ہیں۔ زیادہ تر کا تعلق پیٹرول ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتوں سے ہے۔ مملکت ہندوستان میں228ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کئے ہوئے ہے ۔ 2013ء کے دوران دونوں ملکوں کی تجارت میں8فیصد اضافہ ہوا ۔ مملکت نے ہندستان سے21ارب ریال کا سامان درآمد کیا اور130ارب ریال کا سامان برآمد کیا۔

Refining capacity expansion: India seeks more Saudi oil

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں