ہندوستانی نژاد امریکی ایمی بیرا کو انتخابی مقابلہ میں سابق صدر کی تائید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-31

ہندوستانی نژاد امریکی ایمی بیرا کو انتخابی مقابلہ میں سابق صدر کی تائید

واشنگٹن
پی ٹی آئی
ہندوستانی نژاد امریکی کانگریس مین ایمی بیرا کیلیفورنیا نشست سے دوبارہ انتخاب کے لئے مقابلہ کررہے ہیں ، جہاں انہیں مشہور تاجر اور ریپبلکن ڈاؤگ روز سے سخت ٹکر مل رہی ہے ۔ ڈاؤگ روز2005سے3بار رکن کانگریس رہ چکے ہیں ۔ امریکی ایوان نمائندگان میں منتخب ہونے والے ہندوستانیوں میں بیرا کو تیسرا مقام حاصل ہے اور انہیں کامیاب بنانے کے لئے سابق صدر بل کلنٹن بھی مہم چلارہے ہیں، جنہوں نے49سالہ بیرا کو امریکیوں کے خواب کی تجیسم سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی ہٹ دھرمیوں کا مقامی علاج ہیں۔ بیرا خواتین کے لئے یکساں اجرت اور اقل ترین اجرت میں اضافہ کی تائید کے سبب عوام میں مقبولیت حاصل کررہے ہیں ۔ بل کلنٹن کے تعاون سے ان کا موقف مضبوط اور مستحکم ہوا ہے ۔ انتخابات5نومبر کو مقرر ہیں ۔

In tight electoral race, Clinton bats for Bera

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں