آئی اے این ایس
وزارت دفاع نے آج تقریباً80ہزار کروڑ مالیت کا دفاعی سامان خریدنے کی منظوری دے دی ہے ۔ جس میں اسرائیل ٹینک شکن گائیڈ میزائل’’اسپائک‘‘ بھی شامل ہے ۔ اسپائک کو امریکہ کے جاویلن میزائلوں پر ترجیح دی گئی ہے۔ اس سے قبل امریکہ نے ہندوستان کو یہ میزائل فروخت کرنے کی بھرپور کوشش کی ۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان اسرائیل سے32ہزار کروڑ روپے کے8میزائل خریدے گا ۔ یہ فیصلہ آج وزیر دفاع ارون جیٹلی کی سربراہی میں ڈی اے سی کی میٹنگ کے دوران لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق وزیر دفاع نے کہا کہ قومی سلامتی حکومت کے لئے سب سے بڑی ترجیح ہے اور دفاعی سامان کے حصول میں آنے والی دشواریوں پر تیزی سے قابو پالیاجائے گا تاکہ تحصیل آلات میں رکاوٹ نہ ہو۔ اسپائک اسرائیل میں تیارہ کردہ ایک پورٹیبل فائر ایڈ فارگیٹ‘ اینٹی ٹینک گائیڈیڈ میزائل ہے ۔ڈی اے سی کی جانب سے منظور کردہ دیگر آلات میں6روایتی آبدوزوں کی تیاری بھی شامل ہے جس پر50ہزار کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ حکومت ایک سال کے مختصر ترین عرصہ میں ان6آبدوزوں کو تیار کرنا چاہتی ہے ۔ یہ آبدوزیں جدید ٹکنالوجی سے آراستہ رہیں گی جس کی مدد سے وہ پانی میں زیادہ دیر تک رہے پائیں گی اور ساتھ اس میں کرو میزائل بھی لگے رہیں گے ۔ تمام آبدوزیں ایک ہی شپ یادڑ پر بنائی جائیں گی۔ علاوہ ازیں بحریہ کو مزید12ڈورنئیر ایر کرافٹ بھی دئیے جائیں گے ۔ اسے1850کروڑ لاگت سے بنگلور میں تیار کیاجائے گا ۔ یہ طیارے نگرانی کے کام آتے ہیں اور بحریہ کے پاس پہلے ہی سے اس قسم کے40طیارے موجود ہیں۔ اس کے علاوہ363بی ایم پی گاڑیوں کی بھی منظوری دی گئی ۔
India Chooses Israeli Anti-tank Missile, Rejecting US Offer
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں