ہندوستانی نژاد افراد کے کے لئے نئے ویز ا قواعد کے احکام جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-08

ہندوستانی نژاد افراد کے کے لئے نئے ویز ا قواعد کے احکام جاری

نئی دہلی
یو این آئی
ہندوستان نے آج بیرونی ممالک میں مقیم اپنے شہریوں کے لئے اسکیم ہندوستانی نژاد افراد ’’پیپلز آف انڈیا‘‘(پی آئی او) کو لاگو کردیا ہے ۔ اس اسکیم کے تحت پی آئی اوکارڈ کے حامل غیر مقیم ہندوستانیوں کو15سال کے بجائے تا حیات ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔ یہ اقدام28ستمبر کو نیویارک کے ماڈیسن اسکوائر گارڈن پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کے دوران ان کے اعلانات کے سلسلہ میں کیاجارہا ہے ۔ مودی نے اپنی تقریر میں اعلان کیا تھا کہ حکومت پی آئی او اسکیم اور او سی آئی اسکیم کو یکجا کرتے ہوئے ایک نئی اسکیم شروع کرے گی ۔ ستمبر30کو جاری کردہ گزٹ نوٹی فکیشن کے بموجب حکومت غیر مقیم ہندوستانیوں کے لئے پی آئی او کو15سال کے بجائے تا حیات بحال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس نوٹیفکیشن میں پی آئی اوز کو180دن اپنے قیام کے لئے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرانے سے بھی استثنیٰ دیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں بیرون ملک تمام سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو بھی احکامات جاری کردئیے گئے ہیں کہ سوائے استثنائی حالات کے امریکہ میں مقیم تمام افراد کو10سال کا ویزا جاری کردیاجائے ۔ امریکی سیاحوں کے لئے ماہ اکتوبر میں دئیے گئے آمد پر ویزا کی سہولت ، کے طریقہ کار کی جگہ لے گا ۔ مرکزی وزارت داخلہ مرکزی وزارت داخلہ اس سلسلہ میں ہندستان بیرونی ممالک میں مقیم اپنے شہریوں کے لئے دو اسکیمات ہندوستانی نژاد افراد ’’پیپلز آف انڈیا( پی آئی او) اور سمندر پار مقیم ہندوستانی شہریوں ’’اوور سیز سٹیزن آف انڈیا‘‘ (او سی آئی) کو یکجا کرنے کی نئی اسکیم پر کام کررہی ہے ۔
یہ تمام اعلانات 28ستمبر کو نیویارک کے ماڈیسن اسکوائر گارڈن پر وزیر اعظم نریندر مودی کے تقریر کے دوران ان کے اعلانات کے سلسلہ میں کیاجارہا ہے ۔ اس تقریب میں مودی نے غیر مقیم ہندوستانیوں سے وعدہ کیا تھا کہ ان کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لئے حکومت پی آئی او اسکیم اور او سی آئی اسکیم کو یکجا کرتے ہوئے ایک نئی اسکیم شروع کرے گی ۔ستمبر30کو جاری کردہ گزٹ نوٹی فکیشن کے بموجب حکومت غیر مقیم ہندوستانیوں کے لئے پی آئی او کو15سال کے بجائے تا حیات بحال رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں