داعش ایران کے نیو کلیئر راز جاننے کے لئے کوشاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-07

داعش ایران کے نیو کلیئر راز جاننے کے لئے کوشاں

لندن
پی ٹی آئی
عراق و شام میں سرگرم دہشت گرد گروپ داعش نے ایران کے نیو کلیئر راز ہائے سربستہ پر قابض ہونے کا عزم مصمم کررکھا ہے ۔ خوفناک اور خطرناک تنظیم کے ایک پالیسی منشور سے انکشاف ہوا کہ داعش خود معلنہ خلافت میں توسیع و استحکام کے لئے نازی طرز پر مبنی نسلی صفائی کی غضبناک مہم شروع کرنے کا ناپاک ارادہ رکھتی ہے ۔ گروپ نے اپنے ارکان سے ایران کے خلاف جنگ چھیڑ نے کی درخواست کی ہے تاکہ تہران کے نیو کلیئر پروگرام سے متعلق تمام رازہائے سربستہ تک رسائی ممکن باور کیاجارہا ہے کہ گروپ کی6رکنی جنگی کابینہ کے ایک رکن عبداللہ احمد المشہد نی نے یہ منصوبہ مرتب کیا ہے اور منشور ان ہی کا تحریر کردہ ہے ۔ منصوبہ کے متعلق منشور کی دستاویز اسپائرل بائنڈنگ والے اوراق پر ٹائپ کردہ ہے۔ سنڈے ٹائمز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے وضاحت کی کہ گزشتہ مارچ میں داعش کے ایک اہم کمانڈر کی رہائش گاہ پر عراقی خصوصی فروسیز کے دھاوے کے دوران دستاویز ہاتھ لگی ۔ مغربی سیکوریتی عہدیدارں کی زیر جانچ دستاویز سے یہ انکشاف بھی ہوا کہ داعش روس کی مدد سے ایرانی نیو کلیر اسلحہ پر قابض ہونا چاہتی ہے ۔ تنظیم قبضہ کے بعد روس کو ایرانی گیس ذخائر تک رسائی کی اجازت دینے کا ارادہ بھی رکھتی ہے جب کہ روسی کمپنی کا عراقی صوبہ عنبر میں گیس ذخائر پر کنٹرول ہے ۔ دستاویز کے مطابق کریملن کو ایران اور اس کے نیو کلیر پروگرام سے علیحدگی و دست برداری اختیار کرنی ہوگی اور نیو کلیر راز تنظیم کے حوالہ کرنا پڑے گا ۔ روس کو صدر شام بشار الاسد کی تائید سے دست بردار ہوکر ایران کے خلاف خلیجی ممالک کے ساتھ تعاون کا پابند ہونا ہوگا ۔ سنڈے ٹائمز نے بتایا کہ باور کیاجاتا ہے کہ یہ منشور داعش کے سینئر کمانڈرس کے لئے مرتب کیا گیا ہے جس میں ان کے عزائم پر روشنی ڈالی گئی ہے جب کہ کمانڈروں نے اپنی جنون پرستانہ اور وحشیانہ سرگرمیوں سے ساری دنیا کو دہلا اور صدمہ سے دوچار کررکھا ہے ۔

ISIS grand plan: Bribe Putin for Iran's nuclear secrets

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں