صدر نائب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کی جانب سے عیدالاضحٰی کی مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-06

صدر نائب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کی جانب سے عیدالاضحٰی کی مبارکباد

نئی دہلی
آئی اے این ایس
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے عیدالاضحی کے مقدس موقع پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کے تمام شہریوں بالخصوص مسلم بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمیں چاہئے کہ عیدالاضحٰی کے اس موقع پر ملک میں محبت و اخوات اور باہمی تعاون کے جذبہ کو عام کریں ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے کہا کہ یہ تہوار قربانی کے عظیم جذبے کی علامت ہے اور معاشرے میں امن، محبت اور ہمدردی کو فروغ دیتا ہے ۔نائب صدر ڈاکٹر حامد انصاری نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ میں عیدالاضحی کے مبارک موقع پر اپنے ملک کے شہریوں کو اپنی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اپنی نیک خواہشات کااظہار کرتا ہوں۔

President, Vice President and Prime Minister's Eid Greetings

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں