اعلی تعلیم 2014-15 کے ملک گیر سروے کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-23

اعلی تعلیم 2014-15 کے ملک گیر سروے کا آغاز

نئی دہلی
آئی اے این ایس
وزارت برائے فروغ انسانی وسائل( ایچ آر ڈی) کے سکریٹری ستیہ نارائن موہنتی نے چہار شنبہ کے دن اعلیٰ تعلیم2014-15کے کل ہند سروے (اے آئی ایس ایچ ای) کے پروگرام کا آغاز کیا۔ یہ سروے2010-11سے اعلیٰ تعلیم کی صورتحال سے متعلق ایک سالانہ ویب پرمبنی ملک گیر سطح پر کیا گیا ہے جس میں ملککے سبھی اعلیٰ تعلیمی اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔ جس میں ملک کے متعدد معیارات بشمول طلبہ کے داخلہ اندراجات ، امتحانی نتائج ، تعلیم مالیہ اور بنیادی ڈھانچوں کے اعدا د و شمار کو جمع کیاجائے گا ۔ سروے کے حاصل شدہ اعداد و شمار کی مدد سے تعلیمی بہتری کے سلسلہ میں منصوبہ سازی اور تحقیقی عمل کو فروغ دیاجائے گا۔ تا حال وزارت نے اے آئی ایچ ای2011-12کی حتمی اور2012-13کی عبوری رپورٹس عوام میں جاری کردیں ہیں جب کہ سروے عمل کے سلسلہ کا17جون2013-14میں آغاز کیا گیا جو ہنوز جاری ہے ۔ ایک سرکاری بیان میں یہ بات کہی گئی ۔ اس سال بلا وقفہ اس سروے عمل کو اکتوبر کے مہینہ ہی میں شروع کردیا گیا ۔

Ministry of Human Resource Development Launches All India Survey on Higher Education (AISHE) 2014-15

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں