سورت کی ڈائمنڈ کمپنی کے ملازمین کو 4 لاکھ کا دیوالی بونس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-10-21

سورت کی ڈائمنڈ کمپنی کے ملازمین کو 4 لاکھ کا دیوالی بونس

سورت کی ایک ڈائمنڈ کمپنی ہری کرشنا ایکسپورٹس نے دیوالی کے موقع پر صفائی کرمچاریوں کے بشمول اپنے1268ملازمین کو کار ، فلیٹ اور جیولری خریدنے کے لئے فی کس4لاکھ روپے دئیے ۔ یہ منفرد انعام سالانہ دیوالی بونس کا حصہ ہے جس پر کمپنی نے50کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔ ہری کرشنا ایکسپورٹس کے چیرمین اور ایم ڈی سواجی ڈھولکیہ نے آج بتایا کہ تمام ملازمین کو دئیے جانے والے دیوالی بونس کے علاوہ ہم وفادار، محنتی اور سنجیدہ اسٹاف کو صلہ دینے کے ایک پروگرام پر عمل کررہے ہیں ۔، ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ہم نے ایسے1268ملازمین کو منتخب کیا ۔ انتظامیہ نے اپنے6ہزار ملازمین میں سے کمپنی کے لئے غیر معمولی کام اور محنت کرنے والے اور وفادار1268ملازمین کو منتخب کیا ۔ ڈھولکیہ نے کہا کہ ہم نے ایسے ہر ملازم وک4لاکھ روپے دئیے جس پر کمپنی کو50کروڑ روپے کا خرچ آیا ۔ اس بات کا فیصلہ ان پر چھوڑ دیا گیا کہ وہ کیا تحفہ چاہتے ہیں ۔ مثال کے طور پر جن کے پاس کار اور فلیٹ تھی انہوں نے جیولری لینے کو پسند کیا ۔ اس سے ان میں اور دوسروں میں مزید محنت کرنے کا حوصلہ پیدا ہوگیا۔ ڈھولکیہ نے بتایا کہ491ملازمین نے کاریں خریدنے کے لئے تحفہ قبول کیا جب کہ207ملازمین نے فلیٹس اور570ملازمین نے زیورات کو ترجیح دی ۔

Diwali bonus: Gujarat company gifts cars, flats, jewellery to staff

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں